ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتر پردیش اسمبلی انتخابات :سینئر لیڈران انتخابی مہم سے غائب 

اتر پردیش اسمبلی انتخابات :سینئر لیڈران انتخابی مہم سے غائب 

Mon, 13 Feb 2017 09:51:48  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 12؍فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں اس بار ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ، جہاں پارٹیوں کے بڑے اور سینئر لیڈروں کی جگہ پہلے دومرحلے میں تشہیر کی کمان نوجوان نسل کے ہاتھوں میں نظر آئی۔ریاست میں سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادواورکانگریس صدر سونیا گاندھی نے ابھی تک انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی ہے ۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ ختم ہونے اور کل دوسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم کا سلسلہ تھمنے تک کوئی سینئر لیڈرتشہیر کرتا نظر نہیں آیا۔سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے انتخاب سے قبل اتحاد کے بعد سے اکھلیش یادو اور راہل گاندھی ہی الیکشن مہم کی باگ ڈور سنبھالے دکھائی دے رہے ہیں۔ملائم سنگھ نے جہاں خود کو پہلے دو مراحل کے لیے انتخابی تشہیر سے الگ رکھا، وہیں سونیا گاندھی خراب صحت کی وجہ سے مہم کا حصہ نہیں بن پائیں ۔خاندانی تنازعات کے بعد ایس پی لیڈر شیو پال یادو نے بھی پارٹی کے لیے تشہیر نہ کرنے کی ٹھانی اور خود کو اپنے اسمبلی حلقہ جسونت نگرتک ہی محدود رکھا۔شیو پال نے مہم کے دوران پارٹی میں چل رہے تنازعہ کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے 11؍مارچ کو ایک نئی پارٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا تھا ۔11؍مارچ کو اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔


Share: