ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اب آئیں گے 100 روپے کے نئے نوٹ

اب آئیں گے 100 روپے کے نئے نوٹ

Sun, 05 Feb 2017 11:27:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) نوٹ بندی کے بعد نوٹوں سے منسلک کوئی نہ کوئی خبر آتی ہی رہتی ہے۔ پہلے 2000 اور 500 کے نئے نوٹ آئے اور اب 100 روپے کے نوٹ کو لے کر بھی بڑی خبر آ گئی ہے، تاہم یہ خبر 100 روپے کے نئے نوٹوں کے لئے ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جلد ہی 100 روپے کے نئے نوٹ جاری کرے گا۔ یہ نوٹ مہاتما گاندھی سیریز 2005 کے تحت جاری کئے جائیں گے۔ ان نوٹوں میں جہاں سیریل نمبر لکھا ہوتا ہے، اس کے پیچھے حرف (آر) لکھا ہوگا اور 100 روپے کے نئے نوٹ میں یہ آرابھراہوگا، نوٹ میں خصوصیات جو ہوں گی، اس میں نمبر پینل میں پوائنٹس کا سائز بڑھتے ہوئے ترتیب میں ہو گا۔ اس میں نوٹ کے براہ راست حصہ میں بلیڈ لائن اور بڑے شناختی نشان ہوں گے۔ریزرو بینک نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ 100 روپے کے نئے نوٹوں میں دونوں نمبر پینل میں انگریزی میں آر لکھا ہوگا اور نوٹوں پر نئے آر بی آئی گورنر ارجت آر پٹیل کے دستخط ہوں گے۔ وہیں یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ آر بی آئی 20 روپے اور 50 روپے کے بھی نئے نوٹ جلد جاری کر سکتی ہے۔


Share: