ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آپ نے وزیر اعظم کو ان کی آبائی ریاست میں گھیرنے کی تیاری کی ، ’مشن گجرات‘کا بلیو پرنٹ تیار

آپ نے وزیر اعظم کو ان کی آبائی ریاست میں گھیرنے کی تیاری کی ، ’مشن گجرات‘کا بلیو پرنٹ تیار

Thu, 09 Feb 2017 10:35:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،8؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پنجاب اور گوا میں جیت کی امید لگائے عام آدمی پارٹی کا اگلا نشانہ گجرات اسمبلی انتخابات ہے ۔پارٹی نے اس سال کے آخر میں ہونے والے گجرات انتخابات کو لے کر تیاری بھی شروع کر دی ہے۔پارٹی ذرائع کی مانیں، تو گجرات کی کمان گوپال رائے اور کمار وشواس کے ہاتھوں میں رہے گی۔پنجاب اور گوا کا الیکشن ختم کرکے دہلی لوٹے اروند کیجریوال نے اپنے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ بغیر وقت گنوائے گجرات انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق، منیش سسودیا، سنجے سنگھ، گوپال رائے، دلیپ پانڈے اور کمار وشواس سمیت دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ تقریبا تین گھنٹے کے غوروخوض کے بعد گجرات انتخابات کا بلیو پرنٹ تیار کیاگیا ہے۔پارٹی ذرائع دعوی کرتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی پنجاب میں تو مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنا رہی ہے، گوا میں بھی پارٹی سب سے اوپر رہے گی۔پنجاب میں پارٹی کو 90کے آس پاس نشستیں ملنے کی امید ہے۔اسی یقین کے ساتھ پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی آبائی ریاست گجرات میں چیلنج دینے کی ٹھان لی ہے۔گوپال رائے اور کمار وشواس گجرات میں پارٹی کی قیادت کریں گے،ساتھ میں دیگر لیڈروں کا بھی اہم رول ہو گا ۔لیڈروں کے رول کے بارے میں جلد ہی حتمی فیصلہ کردیا جائے گا ۔آپ ذرائع بتاتے ہیں کہ گجرات کو لے کر جلدہی کام شروع کردیا جائے گا ، جلد ہی بوتھ سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل کو لے کر پارٹی کارکنوں کو گجرات روانہ کیا جائے گا، جن کارکنوں نے گوا اور پنجاب میں بوتھ سطح پر کام کیا تھا ان ہی کو گجرات بھیجا جائے گا، اور یہ سب کام جلد ہی کیا جائے گا۔


Share: