ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آپ حکومت کی درخواست پر سماعت کے لئے آئینی بینچ کی تشکیل پر غور کرے گاسپریم کورٹ

آپ حکومت کی درخواست پر سماعت کے لئے آئینی بینچ کی تشکیل پر غور کرے گاسپریم کورٹ

Tue, 11 Jul 2017 22:12:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دہلی حکومت کو آج یقین دہانی کرائی کہ وہ اس کی ان درخواستوں پر سماعت کے لئے پانچ رکنی آئینی بنچ کی تشکیل پر غور کرے گا جس میں اس نے ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج دیاتھا کہ گورنر قومی دارالحکومت کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے۔دہلی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل گوپال سبرامنیم نے جب معاملات پرجلد فیصلے کی بات کہی تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جے ایس کھیہر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہاکہ ہم اسے درج کریں گے اور بینچ کی تشکیل پر غور کریں گے۔ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس سے پہلے دو ججوں والی بنچ نے درخواستوں کوآئینی بینچ کے پاس بھیجنے کو کہا تھا جس کا قیام ہونا بھی باقی ہے۔بنچ نے سبرامنیم کو آئینی بینچ کے قیام کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ یہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ مسئلہ ہے۔اگرچہ ہم اسے حل کریں گے۔دہلی حکومت نے دوفروری کو سپریم کورٹ سے کہاتھاکہ اسمبلی کے دائرے میں آنے والے معاملات کے لئے اس کے پاس خصوصی طاقتیں ہیں اور اس میں مرکز،صدراورگورنر مداخلت نہیں کر سکتے۔عدالت نے گزشتہ سال 14دسمبرکواپنے تبصرے میں کہا تھا کہ دہلی حکومت کے پاس کچھ طاقتیں ہونی چاہئیں ورنہ وہ کام نہیں کر پائے گی۔گزشتہ سال نو ستمبر کو عدالت نے ہائی کورٹ کے چار اگست کے حکم پر عبوری روک لگانے سے انکارکیاتھا۔
 


Share: