ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آسٹریلیا:سخت مقابلے کے بعد برسراقتدار اتحاد کی جیت

آسٹریلیا:سخت مقابلے کے بعد برسراقتدار اتحاد کی جیت

Sun, 10 Jul 2016 17:57:47  SO Admin   S.O. News Service

کنبیرا،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں برسراقتدار کنزرویٹو اتحاد گذشتہ ہفتے ہونے والے وفاقی انتخابات میں لیبر رہنما بل شارٹن کی شکست تسلیم کرنے کے بعد فاتح قرار پائے ہیں۔مسٹر شارٹن نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم ٹرن بل کا اتحاد فتح یاب ہوا ہے اور یہ کہ انھوں نے پہلے ہی انھیں مبارکباد دے دی ہے۔ووٹوں کی گنتی ابھی بھی جاری ہے تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ برسراقتدار اتحاد ہی فتح یاب ہوا ہے۔البتہ حکومت کے خلاف شدید لہر نے مسٹر ٹرن بل کی قیادت اور ان کے ایجنڈے کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔لبرل نیشنل اتحاد کو ایوان زیریں میں اکثریت کے لیے ابھی بھی مطلوبہ 76نششتیں حاصل نہیں ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق اسے کم از کم 74سیٹیں حاصل کرنی ہوں گی اس کے علاوہ کم از کم تین آزاد امیدوار یا چھوٹی پارٹیوں کی حمایت حاصل کرنی ہو گی۔لیبر نے 66سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پانچ پر ابھی بھی نتائج واضح نہیں ہیں۔مسٹر شارٹن نے کہا: یہ واضح ہو گیا ہے کہ مسٹر ٹرن بل اور ان کے اتحادی حکومت سازی کریں گے۔ اس لیے ہم نے دوپہر بعد مسٹر ٹرن بل سے بات کی اور انھیں اور ان کی اہلیہ لوسی کو مبارکباد پیش کی۔ہمارے نامہ نگار شوان ڈیوس کا کہنا ہے کہ میلکم ٹرن بل کو اکثریت ملی ہے لیکن ان کے اتحاد میں شامل دائیں بازو کی جانب سے ان کے لبرل رجحان کو مخالفت کا سامنا ہے۔تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سخت مقابلے کے سبب ٹرن بل کے لیے مستقبل میں اپنے ایجنڈے پر چلنا بہت آسان نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ وفاقی انتخابات کے لیے دو جولائی کو ووٹ ڈالے گئے تھے اور ایک ایک ووٹ کی جانچ کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی سست روی کا شکار رہی۔ڈاک کے ذریعے پڑنے والے ووٹ بڑی تعداد میں حکومت کے حق میں گئے ہیں اور انھی کی وجہ سے اس کانٹے کے مقابلے میں حکومت کو کئی جگہوں پر جیت ملی ہے۔


Share: