ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آربی آئی نے نہیں کم کی شرح، ریپو رییٹ 6.25فیصد پر قائم، سستے لون کی توقعات کو جھٹکا

آربی آئی نے نہیں کم کی شرح، ریپو رییٹ 6.25فیصد پر قائم، سستے لون کی توقعات کو جھٹکا

Thu, 09 Feb 2017 11:50:56  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 08 فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) سال 2017 کی پہلی کریڈٹ پالیسی اور مالی سال 2016 کی آخری کریڈٹ پالیسی کا اعلان ہو گیا ہے۔ آر بی آئی نے اس بار بھی پالیسی کی شرح میں کمی نہیں کی ہے، بغیر تبدیلی کے ریپو ریٹ 6.25 فیصد پر برقرار ہے اور ریورس ریپو ریٹ5.75فیصد پر برقرار ہے۔ وہیں سی آرآر (کیش ریزرو ریشیو) بھی 4 فیصد پر ہی پہلے کی طرح برقرار ہے۔ اس سے لوگوں کی لون سستے ہونے کی توقعات کو جھٹکا لگا ہے۔ادھر بینکوں نے پہلے ہی صاف صاف کہا تھا کہ گاہکوں کے لئے قرض کی شرح پہلے ہی کم ہو گئی ہے اس لئے اب زیادہ کٹوتی کی امیدیں نہ رکھی جائیں۔ریپو ریٹ میں کمی کی امید کے پیچھے سب سے اہم وجہ تھی کہ دسمبر میں گزشتہ مانیٹری پالیسی کے بعد سے خوردہ مہنگائی کم ہوئی ہے، لہذا نوٹ بندی کے بعد کھپت میں جو کمی آئی ہے اسے سدھارنے کے لئے ریزرو بینک سے سود کی شرح میں کمی کی امید تھی پر آر بی آئی نے ایسا کچھ نہیں کیا۔بینک ایک سے تین دن کے لئے ریزرو بینک سے قرض لیتے ہیں اور اس قرض پر ریزرو بینک جس شرح سے سود وسولتا ہے، اسے ریپو ریٹ کہتے ہیں، اگر ریپو ریٹ کم ہو جائے گا تو بینک کو کم شرح پر سود دینا پڑے گا اور اس کا فائدہ بینک لون کی شرح سود کم کرکے عام آدمی کو دیتا ہے۔ وہیں ریورس ریپو پر ہی بینک اپنا پیسہ آر بی آئی کے پاس رکھتے ہیں، اگر آر بی آئی ریٹ کٹ کرتا ہے تو تو بینکوں کو قرض کی شرح میں بھی کمی کرنی ہوگی، زیادہ سے زیادہ بینک سود کی شرح میں کمی کریں گے تو گاہکوں کی ای ایم آئی کم ہوگی۔


Share: