ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایل ڈی ممبر اسمبلی کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا پڑگیا مہنگا، 10لاکھ کا جرمانہ لگا

آر ایل ڈی ممبر اسمبلی کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا پڑگیا مہنگا، 10لاکھ کا جرمانہ لگا

Sat, 11 Feb 2017 11:29:47  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے بہار کے جہان آباد علاقے کے آر ایل ڈی ممبر اسمبلی پر10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔معمولی درخواست دائر کرنے پر سپریم کورٹ ناراض ہواہے ۔سی جے آئی کھیہر نے کہا کہ آپ عوامی نمائندہ ہیں ،اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ سپریم کورٹ کے حقوق کا غلط استعمال کریں گے۔جہان آباد ضلع کے ارول علاقے کے ممبر اسمبلی روندر سنگھ نے1994میں ایک میگزین میں شائع مضمون پر جانچ کی اپیل والی درخواست سپریم کورٹ میں داخل کی تھی،درخواست میں کہاگیاہے کہ یہ مضمون پسماندہ قوموں کے خلاف ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہیے ۔سی جے آئی نے کہا کہ یہ مضمون1994کا ہے اور آپ اب آ رہے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے 2013میں یہ پڑھااوراس کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی۔گزشتہ دسمبر میں ہی ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کردی تھی لیکن سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ عرضی کیوں داخل کی گئی ہے ،اس لیے درخواست گزار پر دس لاکھ کا جرمانہ عائدکیاجاتاہے۔وکیل نے اس پر معافی مانگی توسی جے آئی نے اپنی ایک کہانی سنائی کہ جب وہ ہاسٹل میں پڑھتے تھے تو ایک طالب علم پر 25روپے جرمانہ لگا، لیکن اس طالب علم نے اس پر احتجاج اور کہا کہ صرف 25روپے کیوں؟ ۔زیادہ ہونا چاہیے ،کیونکہ میں بڑے امیر خاندان سے ہوں، آپ ممبر اسمبلی ہیں آپ کو بھی طالب علم کی طرح کہناچاہیے ۔


Share: