باسیٹیرے،13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ چیئرمین الیون کے خلاف کل سے یہاں شروع ہو رہے دوسرے اور آخری پریکٹس میچ کے ذریعے ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے پہلے اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے اترے گی۔تین روزہ میچ کے ذریعے ہندوستان آخری الیون فیصلہ کرے گا لہذا بالر اور بلے باز اپنی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ 21جولائی سے شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ کی ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔دو روزہ گزشتہ پریکٹس میچ میں ہندوستانی ٹیم متاثر نہیں کر سکی تھی۔ہندوستان کے تیز گیند باز ناکام رہے تھے اور کوچ انیل کمبلے کی ٹیم کے پاس یہ آخری موقع ہے۔چوٹ سے ابھرکر ٹیم میں واپس آئے محمد سمیع اور بھونیشور کمار نے آغاز اچھا کیا لیکن اس تال کو برقرار نہیں رکھ سکے۔انہوں نے آف اسٹمپ سے کافی باہر گیندیں پھینکی جس پر انہیں محنت کرنی ہوگی۔ایشانت شرما اور امیش یادو کو بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانی ہوگی۔دیکھنا یہ ہے کہ ممبئی کے تیز گیند باز شردل ٹھاکر کو موقع ملتا ہے یا نہیں۔لیگ اسپنر امت مشرا نے مؤثر مظاہرہ کر کے میزبان بلے بازوں کو پریشان کیا،وہ راجندر چندرکا اور جرمین بلیکوڈ کو مسلسل دو گیندوں پر آؤٹ کرنے کے بعد ہیٹ ٹرک پر بھی تھے۔مشرا نے چار وکٹ لئے اور وہ اس سلسلے کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
اسپنر آر اشون اور روندر جڈیجہ بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں چونکہ کیریبین پچیں اب سست گیند بازوں کی مددگار ہو گئی ہیں،بلے بازی میں ہندوستان کا ٹاپ آرڈر مضبوط لگ رہا ہے۔سلامی بلے باز کے ایل راہل اور شکھر دھون نے نصف سنچری جمائی تھی،دونوں ایک بار پھر اس تال کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔چتیشور پجارا نے ریٹائر ہونے سے پہلے 102گیند میں 24رن بنائے جبکہ روہت شرما نے 109گیندوں میں 54رن بنائے تھے۔کپتان وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے سستے میں آؤٹ ہو گئے جنہیں اس میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔