ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئیڈیامنی نے صارفین کے لیے ہوٹل-بکنگ کو آسان بنانے کے لیےOYOکے ساتھ اشتراک کیا

آئیڈیامنی نے صارفین کے لیے ہوٹل-بکنگ کو آسان بنانے کے لیےOYOکے ساتھ اشتراک کیا

Wed, 12 Jul 2017 21:48:26  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،12/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئیڈیامنی، جوکہ آئیڈیا سیلولر کی جانب سے ایک اسٹیٹ، سیف اور سکیور ڈیجیٹل والیٹ سروس ہے، نے بھارت کی سب سے بڑی ہاسپٹیلیٹی کمپنی OYO کے ساتھ ایک مخصوص اشتراک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اتحاد میں آئیڈیا منی ریٹیلرس کے ذریعے اس کے ریٹیلر اسسٹیڈ ماڈل (RAM) کے ذریعہ ایک کفایتی اسٹے کی پیشکش کی جائے گی۔ اس اشتراک کا مقصد آئیڈیا منی گاہکوں کو لمیٹڈ یا اس کے بغیر انٹرنیٹ کی سہولت کے، ان کے قریبی آئیڈیا منی  ریٹیل اسٹور میں OYO ہوٹل کو آنلائن بک کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ تعاون گاہکوں کو بھارت کے 200 شہروں میں OYO کے ساتھ اپنے آرام، مذہبی اور کاروباری سیاحتی ضروریات کے مطابق بغیر کسی پریشانی کے  بک کرنے کے قابل بنائے گا۔ ہرOYO کے ساتھ ایئر کنڈیشنڈ، زیادہ اسپیس والے کمرے، مفت وائی-فائی، کمپلیمنٹری ناشتہ  اورچوبیسوں گھنٹے کسٹمر کیئر فراہم کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ آئیڈیاکے نیٹ ورک اورOYO کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ اس بات کی یقینی ہوتی ہے کہ اس تعاون سے ریٹیلرس اور صارفین دونوں کو فائدہ ہو گا۔


 


Share: