ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یویی انتخابات:ملائم سنگھ یادو کل سے کریں گے انتخابی تشہیر ۔کہا۔شیو پال یادونہیں بنائیں الگ پارٹی ،اکھلیش یادوہی بنیں گےیوپی کےوزیر اعلی

یویی انتخابات:ملائم سنگھ یادو کل سے کریں گے انتخابی تشہیر ۔کہا۔شیو پال یادونہیں بنائیں الگ پارٹی ،اکھلیش یادوہی بنیں گےیوپی کےوزیر اعلی

Mon, 06 Feb 2017 20:40:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،6؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ایس پی میں گزشتہ کافی وقت سے پہلے گھمسان پھر مصالحت کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔اب ایک بار پھر ملائم سنگھ یادو نے صاف کیا ہے کہ یوپی میں اکھلیش یادو ہی وزیر اعلی بنیں گے۔انہوں نے یہ بھی صاف کیا کہ شیو پال یادو الگ پارٹی نہیں بنائیں گے، انہوں نے یہ سب غصے میں بول دیا ہوگا، میں پرانی ساری باتیں بھول کر اب اکھلیش کے ساتھ ہوں۔کانگریس کے ساتھ اتحاد پر ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ اتحاد ہے تو تشہیر کریں گے ہی، میں منگل سے پارٹی کے لیے تشہیر کروں گا اور شیو پال کے لیے بھی تشہیر کروں گا۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی کے ساتھ اتحاد ہونے کے بعد ملائم سنگھ نے حال ہی میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بار انتخابی مہم نہیں کریں گے، حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے موقف میں نرمی برتتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹے کو آشیرواد دیں گے۔ملائم کی طرف سے یہ اعلان اس لیے بھی اہم ہے ،کیونکہ ایس پی میں گزشتہ دنوں خاندانی تنازعہ کے بعد حاشیہ پرپہنچے شیو پال یادو نے منگل کو اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ الیکشن ختم ہونے پر 11؍مارچ کے بعد اپنی نئی پارٹی تشکیل دیں گے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یادو خاندان کا گڑھ مانے جانے والے اٹاوہ میں ایس پی کے خلاف کھڑے اپنی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی انہوں نے کھلے عام حمایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ملائم سنگھ نے تقریباََ 50انتخابی ریلیاں کرکے اپنے بیٹے اکھلیش یادو کے لیے عوام سے آشیرواد مانگا تھا۔اس بار پہلے کی طرح بات تو نہیں ہے لیکن اکھلیش یادو نے جمعہ کو خود کو والد کا فرمانبردار بیٹا بتاتے ہوئے رائے دہندگان سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے اندر جو جدوجہد کی ہے، وہ واقعی والد ملائم سنگھ اور پارٹی کے مفادات کی حفاظت کے لیے ہی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی نیتا جی (ملائم سنگھ)کی ہے، جب میں چھوٹا تھا ،تو مجھے صحیح سمت میں آگے بڑھنے کے لیے کبھی کبھی نیتا جی سخت موقف اپناتے تھے، چھڑی سے پٹائی بھی کر دیتے تھے،کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وہ تعلق کبھی ختم ہو سکتا ہے، میں نے جو بھی کیا ہے وہ نیتا جی کی عزت کا دفاع کرنے کے لیے ہے۔


Share: