روزنامہ سیاست   حیدرآباد کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2023, 1:23 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد، 8/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا کال شام انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

ذرائع کے مطابق ظہیر الدین علی خان انقلابی شاعر و گلوکار غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ اچانک انہیں سینہ میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں بوئن پلی کے سوچترا میں واقع رش ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ظہیر الدین علی خان صاحب کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق انقلابی گلوکار غدر کے وہ بہت گہرے دوست تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی گئی   اور تدفین دارسلام میں ہوئی  ۔

ظہیر الدین علی خان ملت کے انتہائی ہمدرد شخصیت تھے۔ ان کا انتقال ملت بالخصوص حیدرآبادی عوام کے لئے ایک بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ انتقال کی خبر عام ہوتی ہی ان کے مکان پر تعزیت کے لیے سیاسی و سماجی قائدین کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ روزنامہ سیاست  ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں سیاست  پریس کے ذریعہ شائع ہوتا ہے۔

روزنامہ سیاست کی بنیاد 15 اگست 1949 کو عابد علی خان اور محبوب حسین جگر نے ایک اردو زبان کے اخبار کے طور پر رکھی تھی۔ 1992 میں عابد علی کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے زاہد علی خان نے اس کی باگ ڈور سنبھالی۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلور :ویرپّا موئیلی، ڈاکٹر تھمبے، ایڈوکیٹ بالن سمیت 69 شخصیات کو دیا جائے گا کرناٹکا راجیہ اُتسوا ایوارڈ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایم. ویرپا موئیلی، صحافی و کالم نویس سنّت کمار بیلگلی، یو اے ای میں قائم تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے محی الدین، کرناٹکا  ہائی کورٹ  کے وکیل اور سماجی  کارکن ایڈوکیٹ ایس بالن  سمیت 69 ممتاز شخصیات کو اس سال کرناٹکا راجیہ اُتسو ایوارڈ کے لیے ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مداح کے قتل کیس میں اداکار درشن کو کرناٹک ہائی کورٹ سے 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت

کرناٹک ہائی کورٹ نے مشہور کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا کو 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ درشن اس وقت اپنے مداح رینوکاسوامی کے قتل کے کیس میں زیر حراست تھے۔ عدالت کی جانب سے دی گئی اس عبوری ضمانت کے بعد درشن کو عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

پوشیدہ مگر بڑھتا ہوا خطرہ: ڈیجیٹل گرفتاری: انٹرنیٹ کی دنیا کا سیاہ چہرہ۔۔۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی نے بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں، وہیں انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال نے ہماری زندگیوں میں کچھ ان دیکھے اور خطرناک چیلنج بھی متعارف کرائے ہیں۔ انہیں چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج "ڈیجیٹل گرفتاری" ہے۔ دراصل ڈیجیٹل گرفتاری ایک ایسی کارروائی ہے جس میں سائبر ...

گلبرگہ: سڑک حادثے میں 41 سالہ شخص کی موت

  اطلاعات کے مطابق، 28 اکتوبر کو صبح 10 بجے یعقوب جی منیار ہارڈ ویر اینڈ پینٹس کے 45 سالہ ملازم، علاء الدین عرف اللہ پٹیل، جو ہڈگل ہاروتی گاؤں کے رہائشی تھے، ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سرسگی اینٹ بھٹی کے سامنے اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں سے گلبرگہ کی طرف ایک اسکوٹر ...

بینگلور: پسماندہ ذاتوں کے لیے اندرونی تحفظات؛ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل

ریاستی کابینہ نے پسماندہ ذاتوں کے لیے اندرونی تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کس طرح نافذ کیا جا سکتا ہے، اس پر رپورٹ پیش کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

مہاراشٹر: امیر ترین امیدوار کی دولت میں پانچ سال میں 575 فیصد اضافہ

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور امیدواروں نے اپنے حلف نامے جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ تمام امیدواروں میں سب سے امیر پراگ شاہ ہیں، جن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3383.06 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعات کے ...

ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ میں اضافہ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور ڈیجیٹل اریسٹ کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی نگرانی داخلی سکیورٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے 115ویں ایپی سوڈ میں دیے گئے ہدایت ...

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ قابو کرنے کے لیے محکمہ ریل کا اقدام، زیادہ سامان پر جرمانہ عائد ہوگا

کچھ دن پہلے ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایسے حادثات سے بچنے اور ٹرین و پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مغربی ریلوے نے نیا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق، ...

دہلی میں پراپرٹی رجسٹریشن کی نئی پالیسی کی منظوری، اب کہیں سے بھی ممکن

  دہلی کے شہریوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن کا عمل اب مزید سہل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے 'اینی ویئر رجسٹریشن' پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لوگ اپنی مرضی کے مطابق دہلی کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس میں اپنی پراپرٹی کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے ذریعے شہریوں کو ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مہاراشٹر انتخاب:6 نومبر کو ایک اسٹیج پر راہل، ادھو اور شرد؛ انتخابی گارنٹیوں کا اعلان متوقع

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی ریلیاں اور اجلاس تیزی سے جاری ہیں، اور کانگریس نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے سرکردہ رہنما، راہل گاندھی، ادھو ٹھاکرے، اور شرد پوار، جلد ہی ایک اسٹیج پر نظر ...

بھٹکل میں ریلائنس کمپنی کی کولڈ ڈرنک 'کمپا کولا' ڈسٹری بیوشن شاپ کا افتتاح؛ پورے اُتر کنڑا ضلع میں ہوگی سپلائی

  تعلقہ  کے جامعہ آباد روڈ، مدینہ کالونی میں   ZAM ڈسٹری بیوٹرس  کا افتتاح قاضی  جماعت المسلمین بھٹکل  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔ ضلع اُترکنڑا میں  زام ڈسٹری بیوٹرس  کو  ریلائنس کمپنی کی کمپا کولا کولڈ ڈرنک کو ڈسٹری بیوشن دیا گیا ہے جس پر مولانا نے ...

راجستھان: یوٹیوب سے متاثر ہو کر پٹاخہ بنانے کی کوشش میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی

راجستھان کے جھنجھنو علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ ہمانشو نے یوٹیوب پر پٹاخہ بنانے کا طریقہ دیکھ کر خود پٹاخہ بنانے کی کوشش کی۔ اس نے 28 اکتوبر کو ویڈیو میں دیے گئے اجزاء جیسے سلفر اور پوٹاشیم خریدے، جو دراصل نمکیات سے بنی کھاد ہے، اور انہیں پانی میں حل کر کے ایک ...

گلبرگہ: سڑک حادثے میں 41 سالہ شخص کی موت

  اطلاعات کے مطابق، 28 اکتوبر کو صبح 10 بجے یعقوب جی منیار ہارڈ ویر اینڈ پینٹس کے 45 سالہ ملازم، علاء الدین عرف اللہ پٹیل، جو ہڈگل ہاروتی گاؤں کے رہائشی تھے، ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سرسگی اینٹ بھٹی کے سامنے اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں سے گلبرگہ کی طرف ایک اسکوٹر ...

تلنگانہ: موموز کھانے سے ایک خاتون ہلاک، 50 افراد اسپتال میں داخل

تلنگانہ کے حیدر آباد میں بنجارا ہلس کے ایک فوڈ اسٹال پر موموز کھانے کے باعث ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی، جبکہ تقریباً 50 افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سڑک کنارے قائم اس فوڈ اسٹال سے کھانا کھانے کے بعد متعدد لوگوں میں متلی اور دیگر علامات ظاہر ہونے ...

دیوالی کے موقع پر 200 سے زائد خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، وزارت ریل نے فہرست جاری کی

ملک میں اس وقت تہواروں کا موسم جاری ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ہجوم بڑھ جاتا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ اس بار بھی مغربی ریلوے (WR) نے دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر 200 سے ...

کیرالہ: ٹیمپل فیسٹیول میں پٹاخوں کے ذخیرے میں دھماکہ، 150 زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

کیرالہ کے کاسرگوڑ کے قریب نلیشورم میں ایک مندر میں آتش بازی کے دوران سنگین حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ پیر کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب آتش بازی کا ذخیرہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔