کِک بوکسنگ چمپئن شپ میں بھٹکل کے یوشع کو ملا گولڈ میڈل؛ اب اُزبکستان میں کریں گے ہندوستان کی نمائندگی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2023, 1:29 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کی ٹیم الائنس مارشل آرٹس سے تربیت پانے والا پندرہ سالہ لڑکا یوشع ایمن چامنڈی، ریاست جھارکھنڈ کے رانچی میں منعقدہ واکو انڈیا کِک بوکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام  نیشنل لیول کِک بوکسنگ کے جونئیر لیول مقابلے میں شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، یوشع اب انٹرنیشنل لیول پر ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔ پتہ چلا ہے کہ کِک بوکسنگ کے یہ مقابلے اگلے ماہ یعنی ستمبرمیں اُزبکستان میں ہونے والے ہیں۔

بھٹکل کے معروف آنند آشرم کانوینٹ اسکول میں میٹرک میں زیر تعلیم یوشع پہلے بھٹکل میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول جونئیر کک بوکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوا تھا، 16 جولائی کو میسورمیں منعقدہ اسٹیٹ لیول کِک بوکسنگ (جونئیر لیول، 57 کلو سے کم وزنی والے) مقابلے میں بھی اس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے نیشنل لیول کے لئے کولیفائی ہوا۔ پھر23 سے 27 اگست تک رانچی میں کھیلے گئے نیشنل لیول مقابلے میں کرناٹک کی نمائندگی کرتے ہوئے یوشع نے 24 ریاستوں کے کھلاڑیوں پراپنا لوہا منوالیا۔ اپنے ابتدائی تین راونڈ کھیل کریوشع مہاراشٹرا سمیت تین ریاستوں کوپچھاڑتے ہوئے کوارٹر فائنل میں تلنگانہ کو چاروں خانے چِت کردیا۔ پھر سیمی فائنل میں راجستھان کوشکست دیتےہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی، جہاں اس کا مقابلہ ہریانہ سے ہوا۔ اور فائنل میں بھی زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اس نے تین پوائنٹ سے ہریانہ کو پچھاڑ کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ یوشع نے اپنی  بہترین  پرفارمینس سے نہ صرف بھٹکل اوراُترکنڑا بلکہ ریاست کرناٹک کا بھی نام روشن کردیا ہے۔

یوشع بوکسنگ کے ساتھ ساتھ والی بال اور کبڈی کا بھی اچھا کھلاڑی ہے اوراسکول لیول کے مقابلوں میں حصہ لیتا رہا ہے، اسی طرح اسکول لیول کراٹے مقابلوں میں بھی اس کی کارکردگی نہایت بہترین رہی ہے۔  دو دن بعد کمٹہ میں منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ لیول کراٹے مقابلے میں بھی یوشع اپنے اسکول کی نمائندگی کرنےوالا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ یوشع کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں بھی ذہین ہے، اورمیٹرک کے بعد چارٹرڈ اکاونٹنٹ بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ یوشع کے والد ایمن چامنڈی نے بتایا کہ بچپن سے ہی اُسے مارشل آرٹس کا شوق تھا، قریب تین سال قبل اُس نے خود ہی الائنس مارشل آرٹس کو جوائنٹ کیا تھا۔ الائنس میں محمد اسماعیل اور محمد شمآس نے اس کی بہترین تربیت کی، اس سےقبل اس کے مامو مرحوم اطہرارمار نے بھی یوشع کی مارشل آرٹس میں تربیت کی تھی۔

آج بدھ رات قریب نو بجے جیسے ہی یوشع رانچی سے بھٹکل پہنچا، بھٹکل میں اس کے رہائشی علاقہ مدینہ کالونی، محی الدین اسٹریٹ میں علاقہ کے نوجوانوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی مالائیں پہناتے ہوئے اسے مبارکباد پیش کیں، گھر پر بھی اس کے دوست اور قریبی رشتہ دار اس کے استقبال کے لئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدرعزیزالرحمن رکن الدیین ندوی نے بھی اس کے گھر پہنچ کر یوشع اور اُس کے والدین اور گھروالوں کو مبارکباد پیش کی اورنیک تمناوں کا اظہار کیا۔ 

Yusha of Bhatkal Clinches Gold at National Kickboxing Championship, Secures Spot to Represent India in Uzbekistan

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔