بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران لڑکا سمندرمیں غرق ہوتے ہوتے بچا؛ کوسٹ گارڈ کی پہنچی مدد
بھٹکل 8/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران ایک 14 سالہ لڑکا سمندر میں بہہ گیا تھا مگر فوری طور پر کوسٹ گارڈ کی مدد پہنچنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گیا۔ لڑکے کی شناخت بندر کے رہنے والے سمرتھ شری دھر کھاروی کی حیثیت سےکی گئی ہے۔
اتوار شام کو گنیش تہوارمنانے کے دوران گنپتی کی مورتی کوتلگوڈ سمندرمیں ڈبونے کے دوران سمرتھ سمندر کی تیز اُٹھتی لہروں کی زد میں آگیا اور پانی میں بہتے ہوئے انکھوں سے اوجھل ہوگیا۔ اس موقع پر کوسٹ گارڈ کے اہلکارجائے وقوع پر پہنچ گئے اور سمندری لہروں سے جوجتےہوئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑکے کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
لڑکے کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا، بعد میں اسے زائد علاج کے لئے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ جیسے ہی لڑکا سمندری لہروں کی زد میں آگیا، کوسٹ گارڈ کے سرکل پولس انسپکٹر کوسومادھر کی رہنمائی میں کراولی نینترن دل (KND) کے اہلکاررگھویندر نائک اور سچن کھاروی، سمندر میں کود پڑے اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتےہوئے لڑکے کوفوری طور پر باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے، بعد میں اسے علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کرایا گیا۔ اس موقع پرعوام نے کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔
یہی رپورٹ انگریزی میں پڑھنا ہے تو یہاں کلک کریں