ممبئی: مسجد محبوب سبحانی کے متنازعہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ، یکم اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دھاراوی کے سائی بابا نگر 90 فٹ روڈ پر واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ کے ذمہ داران نے پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر کو مسجد کے متنازعہ حصے کو منہدم کرنے کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی اس یقین دہانی کے تحت کی گئی ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر تنازعہ کو ختم کیا جائے گا اور مسجد کے احاطے میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

 اگرچہ مسجد کے ٹرسٹیان نے اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو نہیں کی تاہم مسجد کے اوپری حصہ کو تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے ہرے رنگ کے جالی والے کپڑے سے ڈھانک دیا گیا تھا اور چند افراد احتیاط کے ساتھ انہدامی کارروائی انجام دیتے ہوئے نظر آرہے تھے جس سے اس انہدامی کارروائی کی تصدیق ہوئی۔

 اس کارروائی کی تصویریں اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ۲۱؍ ستمبر کو بی ایم سی عملہ اس مسجد کو شہید کرنے کیلئے پہنچا تھا لیکن ان کی یہاں آمد سے قبل ہی بہت بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہوگئے تھے اور انہدامی کارروائی کی مخالفت کرنے لگے تھے۔

 اس وقت مسجد کے ٹرسٹیان نے پولیس اور بی ایم سی کو تحریری یقین دہانی کرائی تھی کہ انہیں ۴؍ سے ۵؍ روز کی مہلت دی جائے تو وہ خود ہی توسیع شدہ حصہ کو منہدم کردیں گے۔ اس یقین دہانی پر بی ایم سی عملہ بغیر انہدامی کارروائی کے واپس چلا گیا تھا۔ حالانکہ ٹرسٹیان نے بعد میں دعویٰ کیا تھا کہ ان سے زبردستی متذکرہ خط پر دستخط لئے گئے تھے۔ مسجد کے ذمہ داران کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں تک مسجد کی اونچائی کا تعلق ہے تو اس حساب سے دھاراوی کی زیادہ تر تعمیرات غیرقانونی ہی مانی جائے گی۔
 ٹرسٹیان کے ذریعہ مانگی گئی مہلت چند روز پہلے ختم ہوچکی تھی لیکن بالآخر پیر کو اس کام کی شروعات کردی گئی۔

 یاد رہے کہ یہ مسجد ۴۸؍سال پرانی ہے۔ اس کا قیام ۱۹۷۶ء میں عمل میںآیا تھا اور ۱۹۸۴ء میں اس کا رجسٹریشن کرایا گیا تھا۔ مختلف اوقات میں باقاعدہ جگہ حاصل کرکے اس کی توسیع ہوئی۔ تاہم چند شریر عناصر مسجد کی اونچائی پر اعتراض کرتے ہوئے ۱۰؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو پہلی مرتبہ اس مسجد کے خلاف بی ایم سی میں شکایت کی تھی اور اس کے بعد بی ایم سی افسران پر کارروائی کیلئے سیاسی دبائو ڈالا جاتا رہا ہے۔

 مسجد کے ذمہ داران کے مطابق اس سال ۵؍ستمبر کو’ جی‘ نارتھ وارڈکی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کےحوالے سے نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اس سے پہلے ڈیڑھ سال قبل ایک نوٹس دیا گیا تھا تب سے معاملہ نچلی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد پوری طرح سے قانونی ہے اس کے فوٹو پاس اور دیگر تمام کاغذات موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

سپریم کورٹ نے تروپتی لڈو تنازع کو سیاسی رنگ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے 'تروپتی لڈو' تنازعہ کیس میں مقدمہ درج کرنے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کے حکم سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ پرسدا میں مبینہ طور پر آلودہ گھی کے استعمال کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ...

پمپری چنچوڑ میں رات کے وقت مسجد اور مدرسے کا انہدام

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونے میں بھی ایک مسجد اور مدرسے کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے اس قدم کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاہم پولیس نے متعدد سرکردہ افراد کو حراست میں لے لیا، اور میونسپل کارپوریشن نے سخت سیکیورٹی کے دوران رات کے اندھیرے میں مسجد اور ...

گجرات میں 1200 سالہ قدیم درگاہ اور مسجد کے انہدام کے خلاف درخواست دائر

سومناتھ مندر کے قریب رات کی تاریکی میں تقریباً 1200 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کے انہدام نے عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ اس معاملے پر جہاں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے، وہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ کو کھلا خط لکھ کر اس کارروائی کو مسلمانوں کے خلاف واضح ...