بھٹکل: مرڈیشورمیں خاتون کا گلا کاٹ کر قتل؛ شوہرگرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th October 2023, 12:18 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17/اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے کائیکنی میں ایک خاتون کا قتل کرکے گھر کے باہر پھینکے جانے کی اطلاع کے بعد پولس نے قتل کے الزام میں اُسی کے شوہرکواپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ واردات منگل شام قریب آٹھ بجے پیش آئی۔

مقتول خاتون کی شناخت نندنی لوکیش نائک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق خاتون مینگلور کی رہائشی تھی، مگر قریب دس بارہ سال پہلے مرڈیشور کے لوکیش نائک کےساتھ اس کی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد سے ہی وہ مرڈیشور میں شوہر کےساتھ رہ رہی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ خاندانی تنازعہ کے پس منظر میں شوہر نے ہی اس کا گلا کاٹ کرقتل کیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ متوفی کا ایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔ شوہراوربیوی مرڈیشور ناڈن کیری میں رہتے تھے، لیکن گذشتہ تین دنوں سے یہ لوگ کائیکنی سبتّی کراس کے ایک مکان میں رہ رہے تھے۔ ذرائع کی مانیں تو شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر بے دردی کے ساتھ اُسے موت کے گھاٹ اُتاردیا اورموقع پرسے فرارہوگیا۔

گھر کے باہرخون میں لت پت خاتون کی نعش دیکھ کر پڑوسیوں نے پولس کواطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی مرڈیشورپولس انسپکٹرسنتوش کائیکنی، پی ایس آئی منجوناتھ اورپولس کی پوری ٹیم جائے وقوع پرپہنچ گئی۔ بعد میں پولس نے کچھ ہی گھنٹوں میں فرار شوہرلوکیش نائک کو ایک نجی ہوٹل میں دھرلیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاوں کے سینکڑوں لوگ جائے وقوع پرجمع ہوگئے ماں کو کھونے والے بچوں کے ساتھ ساتھ دیگراہل خانہ کا رو رو کر برا حال تھا۔

خبر ملتے ہی کاروارسے ضلع کے ایس پی وشنو وردھن اور بھٹکل ڈی وائی ایس پی شریکانت بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے اورحالات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری کاروائی کی۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، چھان بین جاری ہے۔

Bhatkal: Brutal murder of mother of two in Murdeswar


 

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔

راجستھان ضمنی انتخاب: ایس ڈی ایم پر حملے کے بعد فرار آزاد امیدوار نریش مینا گرفتار

راجستھان کے ٹونک ضلع میں دیولی-اونیارا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا کے پرتشدد رویے کے باعث گاؤں سمراوتا میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد حالات بگڑ گئے۔ بدھ کی رات سے پولیس نے نریش مینا کی ...

بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے اسپتال کے باہر موجودگی کی تصدیق کردی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان ...

عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے ...

تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش: محکمہ صحت کی جانب سے وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کا انتباہ

تمل نادو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ریاست کے صحت کے محکمے نے ڈینگی، انفلوئنزا اور وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...