بھٹکل میں کار اور لاری کی ٹکر؛ ایک خاتون ہلاک، دو زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2023, 1:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/اکتوبر (ایس او نیوز)  ایک خاتون ہلاک ، دیگر دو زخمی ہوگئے جب ایک کار جن میں یہ تینوں سوار تھے مخالف سمت سے آنے والی ایک لاری سے ٹکراگئی۔  حادثہ موڈ بھٹکل  بائی پاس بریج کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر منگل صبح قریب  چھ بجے پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت ریتا ڈی سوزا (51) کے طورپر کی گئی ہے  جو اپنے شوہر  زیویر راج ڈیسوزا اور اپنی بیٹی اِنیرکاڈیسوزا کے ساتھ اُڈپی سے گوا جارہی تھی، بھٹکل ہائی وے پر ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک لاری سے ٹکراگئی۔

ٹکر میں تینوں شدید زخمی ہوئے تھے ،  مقامی لوگوں نے تینوں کو فوری بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، مگر پتہ چلا ہے کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی  ریتا   زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ ان تینوں کا تعلق اُڈپی کے  بیلور دیہات سے بتایا گیا ہے۔

نعش بھٹکل سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔