لکھنؤ: سبکدوش اے ڈی جے کی بیٹی کی 10ویں منزل سے گر کر ہلاکت، داماد پر قتل کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2024, 5:15 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ، 7/نومبر (ایس او  نیوز /ایجنسی) لکھنؤ کے ورندا ون کالونی اراولی اپارٹمنٹ کی دسویں منزل سے سبکدوش اے ڈی جے ایس پی تیواری کی بیٹی پریتی دیویدی (40) کی بدھ کو موت واقع ہو گئی۔ اس کی اطلاع ناتی نے ایک سیکورٹی گارڈ کی مدد سے نانا کو دی۔ ایس پی تیواری اپنی بیوی کے ہمراہ اراولی اپارٹمنٹ پہنچے جہاں انھوں نے بیٹی کی لاش خون سے بھیگی ہوئی پائی۔ سبکدوش جج نے اپنی بیٹی کے قتل کا الزام پی این بی میں لاء آفیسر داماد رویندر دویدی پر عائد کرتے ہوئے پولیس کو تحریر دی۔ اس کے بعد پولیس نے پریتی کے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ دوسری جانب، رویندر دویدی کا کہنا ہے کہ پریتی نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے خودکشی کی۔

مہلوک لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق پریتی نے 5 نومبر کو ان سے فون پر بات کرتے ہوئے جانکاری دی تھی کہ اس کے شوہر نے 80 لاکھ روپے کا قرض لیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ اور جسمانی تشدد کا سامنا کر رہی تھی۔ اس نے اپنے والد سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو اپنا ایک پلاٹ فروخت کرکے وہ قرض ادا کر دیں۔ بیٹی کی کال آنے پر منگل کو ایس پی تیواری اراولی اپارٹمنٹ پہنچے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ داماد رویندر نے انہیں گالی دیتے ہوئے گھر میں گھسنے نہیں دیا۔ ایس پی تیواری نے یہ بھی بتایا کہ بیٹی کی موت کے بعد جب وہ اپارٹمنٹ میں پہچنے تو ان کا داماد وہیں احاطہ میں گھوم رہا تھا اور انہیں دیکھتے ہی پھر گالی گلوج کرنے لگا۔

اس معاملے میں پی جی آئی روی شنکر ترپاٹھی نے بتایا کہ پریتی کی لاش گراؤنڈ فلور پر پڑی ملی ہے۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہ دسویں منزل سے گری تھی۔ ایسے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ اہم ہے جس کی بنیاد پر آگے کی جانچ کی جائے گی۔ پریتی کے والد نے داماد پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں رویندر نے پولیس کو بتایا ہے کہ پریتی سیجوفرینیا (ذہنی مرض) سے پریشان تھی، جس کا علاج بھی چل رہا تھا۔ حالت میں سدھار نہیں ہوا اوراس نے دسویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ قابل ذکر ہے کہ گوتمی نگر باشندہ ایس پی تیواری سال 2011 میں اے ڈی جے کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں مچھروں کا حملہ، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز

دہلی میں ایک بار پھر ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا ہے، اور ہر ہفتے تقریباً 500 نئے مریضوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے 480 نئے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس دوران ملیریا کے 23 نئے مریضوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ چکن گنیا کے 24 نئے کیس سامنے ...

’’سزا کے بعد پنشن کیوں؟‘‘ اوم پرکاش چوٹالہ اور 4 اراکین اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ سمیت کئی سابق اراکین اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست پر پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے حکومت کی درخواست پر سماعت کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں تمام مدعا علیہ فریق سے جواب طلب کیا ...

بابا صدیقی قتل کیس: مزید 2 ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 18 افراد کی حراست

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے پونے سے دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ’’عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں‘‘، شرد پوار کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت ...

بی جے پی نے مہاراشٹر کی سیاست میں زہر گھول دیا ہے! سنجے راؤت کا الزام

شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے بی جے پی پر مہاراشٹر کی سیاست کو زہر آلود کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ہمیشہ تہذیب کے ساتھ سیاست کی جاتی رہی ہے اور یہاں کی سیاسی روایات میں احترام، شائستگی اور نظم کی اہمیت رہی ہے۔

وائناڈ کی خدمت میں ماں کی طرح دل سے کام کرنا چاہتی ہوں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ’’عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں‘‘، شرد پوار کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت ...

وائناڈ کی خدمت میں ماں کی طرح دل سے کام کرنا چاہتی ہوں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: شیوسینا یو بی ٹی کا انتخابی منشور جاری، لڑکوں کے لیے مفت تعلیم اور دیگر اہم وعدے

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تناظر میں شیوسینا یو بی ٹی نے اپنا انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو منشور کی رونمائی کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ ادھو نے اس انتخابی منشور کو ’وچن نامہ‘ کا نام دیتے ہوئے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے ...

بابا صدیقی قتل کیس: ایس آر اے پروجیکٹ کے ممکنہ تعلق پر پولیس کی تحقیقات شروع

بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں اب تک ان کا سلمان خان سے قریبی تعلق موضوعِ بحث تھا، اور یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ لارنس بشنوئی نے اسی دوستی کی وجہ سے ان پر حملہ کیا۔ تاہم، اب کیس میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس قتل کے پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے ایس آر اے ...

اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے گھر کا کھانا 20 فیصد مہنگا

گزشتہ ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے گھر میں پکائی جانے والی سبزی اور گوشت کی تھالیوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ کریسل مارکیٹ انٹیلیجنس اینڈ اینالٹکس کی بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث گھر پر تیار ہونے والی سبزی ...