راہل گاندھی کی زبان کاٹنے والے کو گیارہ لاکھ کا انعام دوں گا: شیو سینا لیڈر کا اشتعال انگیز اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2024, 7:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،17/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور غیر مہذبانہ بایانات کا نیا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے خاص طور سے بی جے پی لیڈروں کی زبان کچھ زیادہ ہی پھسل رہی ہے حال ہی میں سابق ایم ایل اے نے دھمکی دی تھی کہ ان کا حشر ان کے دادی جیسا ہوگا ،پھر ایک مرکزی وزیر نے ان کو سب سے بڑا دہشتگرد گرد بتایا اور اب بی جے پی اتحادی دیو سینا کے لیڈر نے  راہل کی زبان کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے    پی ٹی آئی کے مطابق ایک متنازعہ بیان میں شیو سینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنے کے بارے میں اپنے ریمارکس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی زبان کاٹنے والے کو 11 لاکھ روپے دیں گے۔

مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر شیکر باونکولے نے کہا کہ وہ ایم ایل اے کے ریمارکس کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ بی جے پی ریاست میں شیو سینا کی قیادت والی حکومت کا ایک حصہ ہے۔

گائیکواڑ نے اشتعال انگیز بیان کے دوران صحافیوں سے کہا "جب وہ بیرون ملک تھے، راہل گاندھی نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے کانگریس کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،‘‘۔ابھی تک کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نفاذ سے 10 ریاستوں کی اسمبلی 1 سال اور دیگر ریاستوں کی 3 سال قبل تحلیل ہونے کا خدشہ

مودی کابینہ نے بدھ کے روز سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) کی تجویز کو منظور کر لیا۔ اس سے ایک روز قبل، مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی تیسری مدت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر ...

راہل گاندھی کی بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ، دھمکیاں سازش کا حصہ ہیں؛ کانگریس کا دعویٰ

کانگریس نے آج بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے راہل گاندھی کو دی جانے والی دھمکیوں اور ناپسندیدہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزیراعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کانگریس کے مطابق، بی جے پی راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ...

'ایک ملک، ایک انتخاب' عملی نہیں، صرف انتخابی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: ملکارجن کھرگے

مودی کابینہ نے بدھ کے روز ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ عملی نہیں ہے اور جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ بی جے ...

کولکاتا عصمت دری کیس: سی بی آئی کی رپورٹ، ڈاکٹر کے اجتماعی عصمت دری کے ثبوت نہیں ملے

مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے منگل کو کولکاتا کی ایک خصوصی عدالت کو آگاہ کیا کہ اگست میں آر جی کر میڈیکل کالج، کولکاتا میں مردہ پائی جانے والی جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی مختلف پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ ...

راہل گاندھی کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے خلاف این ایس یو آئی کا احتجاج، متعدد رہنما گرفتار

نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے آج بی جے پی کے راہل گاندھی پر حالیہ توہین آمیز تبصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت یونین صدر ورون چودھری نے کی۔ یہ مظاہرہ پرامن طریقے سے منعقد کیا گیا، لیکن انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کے دباؤ کے تحت دہلی ...

وَن نیشن، وَن الیکشن: کووند کمیٹی کی 18,626 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اہم سفارشات

’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کے حوالے سے مودی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ کووند کمیٹی کی رپورٹ، جس میں ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ پر مختلف سفارشات شامل تھیں، آج مودی کابینہ کی جانب سے منظور کر لی گئی۔ یہ رپورٹ رواں سال مارچ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے حوالے کی گئی تھی۔ کمیٹی ...