کولکاتا آر جی کر معاملے میں پیدا رخنات کا نہیں نکلا کوئی حل، بنگال حکومت اور ڈاکٹروں کی میٹنگ ناکام

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2024, 9:55 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 14/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) مغربی بنگال کے 12 میڈیکل ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں اور ریاستی چیف سکریٹری منوج پنت کے درمیان پیر کو ہیلتھ بلڈنگ میں ہوئی ایک اہم میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔ ذرائع کے حوالے سے دی جا رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت جاری تعطل کا حل تلاش کرنے کے لئے تاریخ مقرر کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں کے نمائندوں نے میٹنگ میں ہیلتھ سکریٹری این ایس نگم کی غیر حاضری پر سوال اٹھائے۔ ساتھ ہی انہوں نے پنت سے زور دے کر کہا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے جونیئر ڈاکٹرس سے براہ راست بات کریں۔

سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگل کو آ ر جی کر معاملے پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں شامل ہونے کے لئے ہیلتھ سکریٹری این ایس نگم دہلی گئے ہیں۔ اس وجہ سے وہ ڈاکٹروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکے۔ اس درمیان مغربی بنگال ڈاکٹرس فورم کے صدر ڈاکٹر کوشک چاکی نے خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ سے کہا کہ ’’میٹنگ بے نتیجہ رہا۔ ہم نے ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے وہ اپنے کسی افسر کو بھوک ہڑتال پر بیٹھے نوجوان ڈکٹروں سے بات چیت کرنے کے لئے بھیجے اور اعلیٰ افسر کو ترجیح دے۔ حالانکہ، چیف سکریٹری نے اشارہ دیا ہے کہ وہ کوئی مقررہ تاریخ نہیں بتا سکتے۔‘‘

بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منوج پنت نے کہا کہ انہوں نے بنگال ڈاکٹرز فورم کے نمائندوں سے گزارش کی تھی کہ اپنے جونیئر ساتھیوں سے فوری طور پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے کہے۔ پنت نے مزید کہا کہ ’’ہم نے ان سے تفصیلی گفتگو کی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک چلی۔ بہت سارے خدشات اٹھائے گئے جس کا ہم نے نوٹس لیا۔ جونیئر ڈاکٹروں کے مطالبات کے حوالے سے ہم نے تفصیل سے بات کی۔ ان کے مجموعی طور پر 10 مطالبات تھے جس میں سے 7 مطالبات پورے کیے جا چکے ہیں۔‘‘

منوج پنت نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’تین مطالبات پورے کرنے کے لئے وہ (ڈاکٹرس) خاص وقت مقرر کرنے کی درخواست کر رہے تھے۔ یہ فیصلہ انتظامیہ کے تحت ہے، جس پر ریاستی حکومت کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے ہم اس وقت کسی مخصوص وقت کا تعین نہیں کر سکتے۔ ہم نے انہیں یہ یقین دلایا ہے کہ ہم نے ان کے مسائل اور شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ جونیئر ڈاکٹروں کو بھوک ہڑتال ختم کرنے پر راضی کریں، کیونکہ ہم ان کی صحت و سالمیت کو لے کر فکر مند ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

یوپی، بہار اور راجستھان سمیت 15 صوبوں کی 2 پارلیمانی اور 48 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ سامنے آ گئی ہے۔