بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2024, 12:35 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا بل میں عصمت دری کے معاملات میں سخت سزا کا تعین کیا گیا ہے۔

گورنر سی وی آنند بوس نے ریاستی حکومت سے لازمی تکنیکی رپورٹ موصول ہونے کے بعد آگے بڑھنے کو منظوری دے دی ہے۔ تاہم انہوں نے بل میں سنگین خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔ ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں راج بھون نے اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے قواعد کے مطابق بحث کا متن اور اس کا ترجمہ فراہم کرنے میں ناکامی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرما گرم بحث، باہمی الزامات، سیاسی دھمکیوں اور الٹی میٹم کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دھمکی دی تھی کہ اگر گورنر نے بل کو منظور نہیں کیا تو وہ راج بھون کے باہر احتجاج کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے دھمکی آمیز رویہ پر برہمی کا اظہار کیا اور حکومت کو قانونی اور آئینی ضابطے پر عمل نہ کرنے پر سرزنش کی۔ قبل ازیں جمعرات کو گورنر نے ممتا حکومت پر عصمت دری کرنے والوں کے لیے موت کی سزا تجویز کرنے والے بل کی کاپی کے ساتھ تکنیکی رپورٹ بھیجنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔

راج بھون کے بیان کے مطابق گورنر نے عجلت میں منظور کیے گئے بل میں خامیوں کی نشاندہی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ جلد بازی سے کام نہ لے بوس نے زور دے کر کہا کہ لوگ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے لیے انصاف چاہتے ہیں اور ریاستی حکومت کو موثر طریقے سے کام کرنا چاہئے۔

خیال رہے کہ 3 ستمبر کو مغربی بنگال اسمبلی نے متفقہ طور پر 'اپراجیتا ویمن اینڈ چلڈرن بل (مغربی بنگال فوجداری قانون اور ترمیم) 2024' منظور کیا تھا، جس میں عصمت دری کے مجرموں کے لیے سزائے موت کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مجرموں کے لیے بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اپراجیتا بل کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے اور عصمت دری کے معاملات میں مجرم کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ پوکسو ایکٹ کی دفعات کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اگر زانیوں کے کرتوت کے نتیجہ میں متاثرہ کی موت ہوتی ہے یا دماغ کو شدید نقصان پہنچتا ہے تو سزائے موت بھی مقرر کی گئی ہے۔

بل کے تحت اپراجیتا ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جس میں ابتدائی رپورٹ کے 21 دنوں کے اندر نرسوں اور خواتین ڈاکٹروں کی نقل و حرکت کے راستوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے 120 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ ’راتری ساتھی‘ کے لیے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جس کے تحت خواتین 12 گھنٹے ڈیوٹی کریں گی اور ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی بڑھا دیں گے۔ رات کو کام کرنے والی خواتین کو مکمل سیکورٹی دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...