موسم کا حال: دہلی-این سی آر میں بارش، درجہ حرارت میں گراوٹ

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2023, 12:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں سمیت کئی ریاستوں میں شب میں اور صبح کے وقت ہونے والی بارش کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی سے لے کر یوپی تک ملک کی کئی ریاستوں میں آنے والے چند دنوں تک گرمی محسوس نہیں ہوگی۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان اور چنڈی گڑھ میں 18 سے 20 مارچ تک بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی اور وسطی ہندوستان کی ریاستوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ دیکھنے کو ملے گا اور دن کے وقت درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد سمیت آس پاس کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت بارش ہوئی۔ دہلی کے کچھ مقامات (اکشردھام، پالم، صفدرجنگ، لودی روڈ، وسنت وہار، آر کے پورم، اگنو، آیا نگر، ڈیرامنڈی) میں دن بھر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ ہریانہ کے یمنا نگر، نروانہ، بروالا اور اتر پردیش کے سہارنپور، دیوبند، نجیب آباد، کاندھلا، بجنور، ہستینا پور اور چاند پور میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں آج یعنی 18 مارچ کو صبح کے وقت ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کی وجہ سے موسم میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس علاوہ دہلی میں دن بھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 19 اور 20 مارچ کو بھی جاری رہ سکتا ہے۔ دہلی میں بارشوں کا سلسلہ 21 مارچ سے بند ہو سکتا ہے۔

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 28 رہ سکتا ہے۔ لکھنؤ میں گرج چمک کے ساتھ ایک یا دو بار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں لکھنؤ کا موسم ایسا ہی رہے گا۔ لکھنؤ میں 21 مارچ تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج صبح نوئیڈا-غازی آباد میں بھی بارش دیکھی گئی۔ غازی آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری رہ سکتا ہے۔ غازی آباد-نوئیڈا میں 21 مارچ تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، ساحلی آندھرا پردیش، جنوبی چھتیس گڑھ، ناگالینڈ، منی پور اور تلنگانہ اور سکم کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ ایک یا دو مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، شمال مشرقی ہندوستان کے باقی حصوں، بہار کے کچھ حصوں، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، باقی آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سنبھل مسجد سروے: ہنگامہ آرائی، پولیس نے مشتعل عوام پر آنسو گیس کے گولے داغے

سنبھل کی جامع مسجد کے تنازعے پر اتوار کے روز عوام کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ مسجد کے سروے سے مشتعل ہو کر لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس پر پولیس نے قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سروے ٹیم شاہی جامع مسجد میں سروے کرنے پہنچی، اور اس دوران ہجوم ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے اوپر، ریاستوں میں کہرے کا انتباہ

ملک بھر میں موسم میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برفیلی ہوائیں بھی مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو رہی ہیں۔ دہلی، پنجاب، یوپی اور بہار میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ...

جھارکھنڈ: جیت کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا پہلا انٹرویو، کہا 'کبھی کبھی لگتا تھا گلے سے خون بہہ رہا ہے'

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، اور انڈیا اتحاد نے 56 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست کی 81 اسمبلی سیٹوں میں جے ایم ایم نے 34، کانگریس نے 16، آر جے ڈی نے 4 اور سی پی آئی (ایم ایل) نے 2 سیٹوں پر جیت درج کی۔ اس کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ...

جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد کی شاندار کامیابی: کھرگے اور راہل نے عوام کا شکریہ ادا کیا، کہا 'یہ جَل، جنگل، زمین کی جیت ہے'

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں انڈیا اتحاد کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس کے اہم رہنماؤں نے ریاست کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انڈیا اتحاد نے ریاست کی 81 اسمبلی سیٹوں میں سے 56 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ بی جے پی اتحاد صرف 24 سیٹوں تک محدود رہا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور ...

کانگریس نے مہاراشٹر انتخابی نتائج کو ’ناقابل یقین‘ قرار دیا، بی جے پی پر ’داؤ پیچ‘ کا الزام

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوا، جہاں انڈیا اتحاد کے لیے ملی جلی کیفیت نظر آئی۔ جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی جانب مضبوط قدم بڑھایا، لیکن مہاراشٹر میں مہایوتی کی کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا۔ 288 اسمبلی سیٹوں میں مہایوتی نے 230 سے ...

منی پور تشدد: اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کے معاملے میں مزید 2 گرفتار، مجموعی تعداد 34 تک پہنچی

منی پور کی امپھال وادی میں 16 نومبر کو اراکین اسمبلی کے گھروں پر توڑ پھوڑ اور آگ زنی کے معاملے میں پولیس نے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے میں اب تک مجموعی طور پر 34 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق، مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے تفتیش تیز کر دی گئی ہے اور مختلف ...