موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2024, 1:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ، 17/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ اس وجہ سے کئی ضلعوں میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ ساتھ ساتھ مشرقی علاقے کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

ریاست کے سیتامڑھی اور مدھوبنی ضلع میں گزشتہ کچھ دنوں سے صبح میں کہرا چھایا رہ رہا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں اسی طرح کئی دیگر ضلعوں میں بھی کہرے کی چادر دیکھی جا سکتی ہے۔ کہرے کے سبب دھان اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جو کسانوں کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

پٹنہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوا کا اثر پورے بہار میں بنا ہوا ہے۔ اس وجہ سے زیادہ تر علاقوں میں آسمان صاف ہے اور دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 15 اکتوبر کو پورے ہندوستان میں مانسون کی وداعی ہو چکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کشن گنج کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ باقی سبھی ضلعوں میں موسم خشک رہا۔

بہار میں موسم کا مزاج بدلنے سے لوگوں میں صحت سے متعلق مسائل پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ ٹھنڈی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو بغیر صلاح کے کوئی بھی دوا نہیں کھانے کو کہا ہے۔ وہیں دوا فروخت کنندگان کا کہنا ہے کہ ایلرجی اور اینٹی بایوٹک دواؤں کی فروختگی میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

اس درمیان محکمہ موسمیات نے بہار کے 12 ضلع میں ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان ضلعوں میں مدھے پورہ، پورنیہ، سہرسہ، کٹیہار، بھاگلپور، سوپول، ارریہ، کشن گنج، جموئی، مونگیر اور بانکا شامل ہیں۔ بارش کے پیش نظر یہاں کے لوگوں کو احتیاط برنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...