ماہی گیروں کو انتباہ : ساحلی علاقے میں  تیز ہوائیں چلنے کا امکان 

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 11:04 AM | ساحلی خبریں |

کاروار، 7 / جولائی (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست کے ساحلی علاقے میں 6 جولائی سے 7 جولائی تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہونے کی وجہ سے ماہی گیروں کو سمندر میں اترنے کے خلاف انتباہ دیا گیا ہے ۔
    
بتایا گیا ہے کہ دکشن کنڑا کے منگلورو ، مولکی، اڈپی ضلع کے بیندور، کاپو اور اتر کنڑا کے ماجالی اور بھٹکل کے ساحلی علاقے میں ہواوں کی رفتار 35 سے 45 کلو میٹر تک ہو سکتی ہے ۔ اس لئے حفاظتی نقطہ نظر سے ماہی گیروں کو سمندر سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوکر گارڈن میں گھس گئی

  ہلکی بارش کے دوران ایک ماروتی سوئفٹ کار ڈرائیور کے ہاتھوں  بے قابو ہوکر  میونسپل گارڈن میں گھس گئی، کار کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے، البتہ کار پر ڈرائیور اکیلا تھا، جس کی وجہ سے  معمولی زخموں کے ساتھ وہ محفوظ رہ گیا۔ حادثہ جمعہ کی شب قریب  گیارہ بجے   پیش آیا۔

بھٹکل: ندی میں پھسل کر ڈوبنے والے کسان کی لاش دو دن بعد برآمد

 منگل کے روز باغبانی کا کام مکمل کرنے کے بعد قریبی ندی میں ہاتھ پاؤں دھونے کے دوران غلطی سے ندی میں پھسل کر گرنے والے ایک کسان کی لاش آج جمعرات کو برآمد کر لی گئی۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ رامیا کرشنا گونڈا کے طور پر ہوئی ہے۔