وائناڈ کی خدمت میں ماں کی طرح دل سے کام کرنا چاہتی ہوں: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2024, 5:45 PM | ملکی خبریں |

وائناڈ، 7/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

وائناڈ لوک سبھا سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے دوران پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر انھیں موقع دیا گیا تو وہ نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ ہر پلیٹ فارم پر وائناڈ کے لوگوں کے لیے لڑیں گی۔ انھوں نے اپنے بھائی اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے دل میں وائناڈ کے تئیں لگاؤ کا بھی تذکرہ کیا اور ووٹروں سے خود کے لیے حمایت کا مطالبہ کیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ عوام کی محبت ملنے کی صورت میں ہی وہ وائناڈ کی خدمت کر سکتی ہیں۔ انھوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کی سیاست نے ملک میں کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

ملپورم ضلع کے ایراناڈ اور نیلمبور اسمبلی حلقہ میں اکمپدم اور پوتھوکلو علاقہ میں نکڑ جلسہ کے دوران انھوں نے کہا کہ وائناڈ میں بے پناہ امکانات ہیں، لیکن اس کے باوجود حکومت تعاون نہیں کر رہی۔ یہی وجہ ہے کہ علاقہ کے کسان اور چھوٹے کاروباری بھی قرض سے نبرد آزما ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ اس کی وجہ بی جے پی کی طرف سے کی جا رہی ڈر، نفرت اور تقسیم کی سیاست ہے اور ملک میں اس طرح کی سیاست نہیں چل سکتی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں مچھروں کا حملہ، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز

دہلی میں ایک بار پھر ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا ہے، اور ہر ہفتے تقریباً 500 نئے مریضوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے 480 نئے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس دوران ملیریا کے 23 نئے مریضوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ چکن گنیا کے 24 نئے کیس سامنے ...

’’سزا کے بعد پنشن کیوں؟‘‘ اوم پرکاش چوٹالہ اور 4 اراکین اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ سمیت کئی سابق اراکین اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست پر پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے حکومت کی درخواست پر سماعت کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں تمام مدعا علیہ فریق سے جواب طلب کیا ...

بابا صدیقی قتل کیس: مزید 2 ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 18 افراد کی حراست

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے پونے سے دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ’’عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں‘‘، شرد پوار کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت ...

بی جے پی نے مہاراشٹر کی سیاست میں زہر گھول دیا ہے! سنجے راؤت کا الزام

شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے بی جے پی پر مہاراشٹر کی سیاست کو زہر آلود کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ہمیشہ تہذیب کے ساتھ سیاست کی جاتی رہی ہے اور یہاں کی سیاسی روایات میں احترام، شائستگی اور نظم کی اہمیت رہی ہے۔