مفرور وجئے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، 180 کروڑ روپے قرض ادا نہ کرنے پر ہوئی کارروائی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2024, 5:48 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی ، 2/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) وجئے مالیا کے لیے مشکلیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ اب ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے مفرور کاروباری وجئے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹی جاری کر دیا ہے۔ یہ غیر ضمانتی وارنٹ مالیا کے خلاف انڈین اوورسیز بینک سے 180 کروڑ روپے لے کر اس کی ادائیگی نہ کرنے سے متعلق ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف 29 جون کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا، لیکن اس سے متعلق حکم نامہ یکم جولائی کو سامنے آیا۔

عدالت نے سی بی آئی کی دلیلوں کو سننے کے بعد اور وجئے مالیا کے مفرور ہونے کی حالت کی بنیاد پر کہا کہ مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے لیے یہ معاملہ بالکل موزوں ہے، تاکہ ان کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جا سکے۔ سی بی آئی نے عدالت کی سماعت کے دوران کہا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دیوالیہ ایئرلائنس کنگ فشر کے پروموٹر وجئے مالیا نے قصداً سرکاری بینک سے لیے 180 کروڑ روپے قرض کی ادائیگی نہیں کی۔ ای ڈی کے ذریعہ جانچ کیے جا رہے منی لانڈرنگ معاملے میں وجئے مالیا پہلے ہی مفرور قرار دیے جا چکے ہیں۔ فی الحال وہ لندن میں ہیں اور برطانیہ کی حکومت سے حکومت ہند بات کر رہی ہے تاکہ انھیں ہندوستان لایا جا سکے۔

چارج شیٹ کے مطابق وجئے مالیا نے 2007 سے 2012 کے درمیان اس وقت فعال کنگ فشر ایئرلائنس کے لیے انڈین اوورسیز بینک سے 180 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آر بی آئی نے 2010 میں ایس بی آئی بینک کو ہوابازی شعبہ کے لیے یکمشت ترکیب کے لیے کنگ وشر ایئرلائنس کی تجویز پر غور کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد انڈین اوورسیز بینک سمیت 18 بینکوں کو یونین نے کنگ فشر ایئرلائنس کے ساتھ ایم ڈی آر اے معاہدہ کیا۔ الزام ہے کہ کنگ فشر کے پروموٹر وجئے مالیا نے دھوکہ دہی کے ارادے سے قرض ادائیگی کی ذمہ داریوں کو قصداً پورا نہیں کیا۔ اس سے بینک کو 141.91 کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور قرض کو شیئرس میں بدلنے کے سبب 38.30 کروڑ کا اضافی نقصان ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ سابق راجیہ سبھا رکن وجئے مالیا مارچ 2016 میں ہندوستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ جنوری 2019 میں مالیا کے خلاف کئی مقدمات داخل کیے گئے جس میں انھیں قرض نہ ادا کرنے اور منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم بنایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش

دہلی-این سی آر میں بدھ سے بارش جاری ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والی بارش آج بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہےبدرا دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش، راجدھانی رات بھر بھیگ گئی، اگلے چند دنوں تک کوئی راحت نہیں دہلی بارش: دہلی میں بارش کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی۔

راہل گاندھی کے گھر کے باہر بڑھائی گئی سیکورٹی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد کانگریس کے سابق قومی صدر کے گھر کے باہر یہ سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سینئر حکام نے بدھ کے روز کہا کہ دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ممکنہ خطرے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات موصول ...

این ای ای ٹی یو جی امتحان دوبارہ نہ کرانے کا مطالبہ: سپریم کورٹ پہنچے طلبہ

)  گجرات میں این ای ای ٹی یو جی پاس کرنے والے 50 سے زیادہ امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے اول درجہ پانے والے ہیں۔ امیدواروں نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکز اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو متنازعہ امتحان کو منسوخ کرنے سے ...

ہیمنت سورین تیسری بار بنے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، ایک سادہ تقریب میں گورنر نے دلایا حلف

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ہیمنت سورین نے 154 دنوں کے بعد ایک بار پھر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ہیمنت سورین ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

مہاراشٹر: ’مڈ ڈے میل‘ کے پیکٹ میں مرا ہوا سانپ ملنے سے سبھی حیران، تحقیقات شروع

ایک بار پھر ’مڈ ڈے میل‘ کو لے کر فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کے لیے تیار مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا سانپ مرا ہوا برآمد ہوا۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائی ...

اگنی ویر اجے سنگھ کے اہل خانہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم ملی

وزارت دفاع نے اگنی ویر اجے سنگھ کی موت کے بعد ان کے کنبہ کو کوئی امداد نہ ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ان کے کنبہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم مل چکی ہے اور باقی رقم بھی تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔