پنجاب میں پنچایت انتخابات: 3000 امیدواروں کا بلامقابلہ منتخب ہونا، چیف جسٹس سنجیو کھنہ کا حیرانی کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2024, 5:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) پنجاب میں ہوئے پنچایت انتخاب میں تقریباً 3000 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ اس معاملے کو سپریم کورٹ نے ’انتہائی حیرت انگیز‘ بتایا ہے اور چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے حیرانی ظاہر کی ہے کہ ایسا کیونکر ہوا! دراصل اس معاملے میں کئی امیدواروں نے عدم اطمینان ظاہر کیا ہے اور سپریم کورٹ نے پیر کے روز انھیں الیکشن کمیشن میں انتخابی عرضی داخل کرنے کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے کئی امیدواروں کا پرچہ نامزدگی خارج کرنے اور دیگر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیے جانے سے متعلق عرضی پر قبل میں نوٹس جاری کیا تھا۔ بنچ نے کہا کہ متاثرہ شخص الیکشن کمیشن کے سامنے انتخابی عرضی داخل کر سکتے ہیں اور کمیشن کو 6 ماہ میں ان پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ جن امیدواروں کا پرچہ نامزدگی خارج کر دیا گیا یا پھاڑ دیا گیا، وہ بھی اپنی شکایتیں لے کر پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ جا سکتے ہیں۔ عدالت کا مزید کہنا ہے کہ ان کی عرضیوں کو مدت کار کی خلاف ورزی کی بنیاد پر خارج نہیں کیا جا سکتا۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ عرضیوں کو خوبی و خامی کی بنیاد پر نمٹایا جانا چاہیے۔

عدالت عظمیٰ نے جو حکم صادر کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم عرضی دہندہ کو انتخابی عرضی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن 6 ماہ میں عرضیوں پر فیصلہ کرے گا۔ تاخیر ہونے پر عرضی دہندہ ہائی کورٹ جا سکتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’جن لوگوں کی نامزدگی خارج کر دی گئی یا کاغذات پھاڑ دیے گئے وہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ کے سامنے تجزیہ کی عرضی داخل کر سکتے ہیں۔ اگر ہائی کورٹ میں ان کی عرضی خارج کر دی جاتی ہے تو عرضی دہندہ کو اس عدالت (سپریم کورٹ) میں آنے کا حق ہے۔‘‘

18 نومبر کو ہوئی مختصر سماعت کے دوران جب عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ پنچایت کے 13 ہزار سے زیادہ عہدوں میں سے 3 ہزار پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، تو چیف جسٹس نے حیرانی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ بہت عجیب ہے۔ میں نے ایسے اعداد و شمار کبھی نہیں دیکھے۔ یہ بہت بڑی تعداد ہے۔‘‘ ایک وکیل نے سماعت کے دوران دعویٰ کیا کہ انتخاب کے دوران ایک امیدوار کا انتخابی نشان ہٹا دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اس بات پر بھی حیرانی ظاہر کی کہ ہائی کورٹ نے سینکڑوں عرضیوں کو متاثرہ فریقین کی بات مناسب طریقے سے سنے بغیر خارج کر دیا۔ بنچ نے 18 اکتوبر کو سنیتا رانی اور دیگر کے ذریعہ داخل عرضی پر نوٹس جاری کیا جس میں 15 اکتوبر کو ہوئے پنچایت انتخاب میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ: ہندو فریق کی روزانہ سماعت کی درخواست مسترد، اگلی سماعت 28 نومبر کو مقرر

متھرا شاہی عیدگاہ مسجد اور کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق ہندو فریق کی جانب سے دائر کی گئی ایک عرضی کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ یہ عرضی سوٹ نمبر 4 کے فریق آشوتوش پانڈے کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ تنازعہ سے منسلک تمام مقدمات کی روزانہ ...

منی پور تشدد: کھرگے کا صدر مرمو کو خط، فوری مداخلت کو قرار دیا آئینی ضرورت

نی پور میں جاری تازہ تشدد پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط ارسال کیا، جس میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ کھڑگے نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ریاست کے عوام کو امن و سکون کے ساتھ ...

سپریم کورٹ: چیف جسٹس سنجیو کھنہ کا اہم فیصلہ، ضروری مقدمات کی سماعت کے لیے مخصوص دن مختص

سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کے طریقہ کار میں ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ اس نئے فیصلے کے تحت، اب سپریم کورٹ کی بنچ منگل، بدھ، اور جمعرات کو جزوی طور پر مستقل اور انتہائی ضروری مقدمات کی سماعت کر سکتی ہے۔ پہلے کے طریقہ کار میں، ان دنوں کو غیر متنوع ایام سمجھا جاتا تھا، جن میں صرف ...

مہاراشٹر میں انتخابی تشدد پر سنجے راؤت برہم، حکومت کی کارکردگی پر سوالات

  شیوسینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں این سی پی-ایس پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر حملے کو نظم و نسق کی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی صورتحال اتنی بدتر کبھی نہیں رہی۔ انتخابی عمل کے دوران اس قسم ...

ممبئی: ونود تاوڑے کے نقدی اسکینڈل پر کھرگے اور راہل گاندھی نے پی ایم مودی کوبنایا تنقید کا نشانہ

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی کی 288 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونے والی ہے، لیکن اس سے پہلے بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کے پاس سے کروڑوں روپے کی نقدی برآمد ہونے کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: ونود تاوڑے پر پیسے بانٹنے کا الزام، ایف آئی آر درج

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہونے والی ہے، اور اس سے قبل ریاست میں سیاسی درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پال گھر کے ویرار علاقے میں ایک ہوٹل میں بی جے پی اور بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ...