بینگلور :ویرپّا موئیلی، ڈاکٹر تھمبے، ایڈوکیٹ بالن سمیت 69 شخصیات کو دیا جائے گا کرناٹکا راجیہ اُتسوا ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2024, 2:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 30/اکتوبر (ایس او نیوز) :کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایم. ویرپا موئیلی، صحافی و کالم نویس سنّت کمار بیلگلی، یو اے ای میں قائم تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے محی الدین، کرناٹکا  ہائی کورٹ  کے وکیل اور سماجی  کارکن ایڈوکیٹ ایس بالن  سمیت 69 ممتاز شخصیات کو اس سال کرناٹکا راجیہ اُتسو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر برائے کنڑ ا و ثقافت شیو راج ایس تھنگڈگی نے بدھ کو وکاس سودھا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان ایوارڈ یافتگان کی فہرست جاری کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی۔

اس سال کے ایوارڈز میں ادب، فنون، کھیل، سماجی خدمات، طب، صحافت اور تھیٹر جیسے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سراہا گیا ہے۔ تھنگڈگی نے بتایا کہ  اس بار  1,575 درخواستیں اور سیوا سندھو پورٹل کے ذریعے 7,438 آن لائن نامزدگیاں موصول ہوئیں تھیں۔ جامع جائزے کے بعد، ہر ضلع سے نمائندگی کو یقینی بناتے ہوئے 69 مستحق امیدواروں کا انتخاب کیا گیا اور سماجی انصاف اور مساوی نمائندگی کو برقرار رکھا گیا۔

کرناٹک کے گولڈن جوبلی جشن کے حوالے سے وزیر تھنگڈگی نے "سورنا سمبرم-50 سورنا مہوتسو" ایوارڈ کا بھی اعلان کیا، جس میں 50 ممتاز مردوں اور 50 خواتین کو اضافی اعزاز دیا جائے گا، جس سے اس سال کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 169 ہو جائے گی۔

ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں 13 خواتین  بھی شامل ہیں، نیز روایتی تھیٹر (بایلاٹا) اور لوک فنون جیسے منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایوارڈز کنڑ راجیہ  اتسو کی تقریبات میں باضابطہ طور پر پیش کیے جائیں گے، جہاں کرناٹک کی ثقافتی وراثت اور مختلف شعبوں میں اس کے شہریوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

For Report in English, click here

ایک نظر اس پر بھی

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مداح کے قتل کیس میں اداکار درشن کو کرناٹک ہائی کورٹ سے 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت

کرناٹک ہائی کورٹ نے مشہور کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا کو 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ درشن اس وقت اپنے مداح رینوکاسوامی کے قتل کے کیس میں زیر حراست تھے۔ عدالت کی جانب سے دی گئی اس عبوری ضمانت کے بعد درشن کو عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

پوشیدہ مگر بڑھتا ہوا خطرہ: ڈیجیٹل گرفتاری: انٹرنیٹ کی دنیا کا سیاہ چہرہ۔۔۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی نے بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں، وہیں انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال نے ہماری زندگیوں میں کچھ ان دیکھے اور خطرناک چیلنج بھی متعارف کرائے ہیں۔ انہیں چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج "ڈیجیٹل گرفتاری" ہے۔ دراصل ڈیجیٹل گرفتاری ایک ایسی کارروائی ہے جس میں سائبر ...

گلبرگہ: سڑک حادثے میں 41 سالہ شخص کی موت

  اطلاعات کے مطابق، 28 اکتوبر کو صبح 10 بجے یعقوب جی منیار ہارڈ ویر اینڈ پینٹس کے 45 سالہ ملازم، علاء الدین عرف اللہ پٹیل، جو ہڈگل ہاروتی گاؤں کے رہائشی تھے، ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سرسگی اینٹ بھٹی کے سامنے اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں سے گلبرگہ کی طرف ایک اسکوٹر ...

بینگلور: پسماندہ ذاتوں کے لیے اندرونی تحفظات؛ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل

ریاستی کابینہ نے پسماندہ ذاتوں کے لیے اندرونی تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کس طرح نافذ کیا جا سکتا ہے، اس پر رپورٹ پیش کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔