اتراکھنڈ میں بھاری بارش سے تباہی، یمنوتری دھام میں عارضی پل منہدم، مندر احاطہ کو بھی نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 5:27 PM | ملکی خبریں |

دہرادون ، 27/جولائی (ایس او نیوز  /ایجنسی) ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ اتراکھنڈ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے یمونوتری دھام اور اس کے آخری اسٹاپ جانکی چٹی پر تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ یمنا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور یمونوتری مندر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے سے یمنوتری مندر کمپلیکس بشمول عارضی پل، حفاظتی دیوار، کچن اور پجاری اسمبلی کے کمرے کو نقصان پہنچا ہے۔

اس وقت اترکاشی ضلع ہیڈکوارٹر، چنیالیسوڑ علاقے میں ہلکی بارش ہو رہی ہے اور ضلع کے دیگر تحصیل علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔ گنگوتری نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے ہموار بتایا جاتا ہے۔ لامبگاؤں موٹروے ایرکھل کے قریب ملبے اور پتھروں کی وجہ سے سڑک بند ہونے کی اطلاع ہے۔

اس کے ساتھ ہی گھنسالی-بلگنگا وادی میں بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے۔ کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے بہہ گئے ہیں۔ جمعہ کی رات کرن پریاگ میں زبردست بارش ہوئی، جس کی وجہ سے پنڈر ندی میں طغیانی آ گئی۔ نارائن بگڑ کا پنتی قصبہ ملبے سے بھر گیا ہے۔ کرن پریاگ-گوالادم-الموڑہ قومی شاہراہ نارائن بگڑ میں بند ہے۔ دریں اثنا، بی آر او سڑک کھولنے میں مصروف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...