اترکاشی لینڈ سلائیڈنگ: ایک اور کوہ پیما کی لاش برآمد، مہلوکین کی تعداد 27 ہوئی، 2 ہنوز لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2022, 9:04 PM | ملکی خبریں |

دہرادون،9؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ کے اترکاشی میں دروپدی کا ڈانڈا چوٹی کے قریب منگل کے روز برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے مزید ایک کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ حادثے میں لاپتہ ہونے والے 29 ٹرینرز اور زیر تربیت کوہ پیماؤں میں سے اب تک 27 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ قبل ازیں، ہفتہ کے روز 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔ نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ کے مطابق 29 کوہ پیما 4 اکتوبر کو دروپدی کی ڈنڈا 2 چوٹی پر 17 ہزار فٹ کی بلندی پر کوہ پیمائی کے بعد واپس آتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔

قبل ازیں، ڈوکرانی بامک گلیشیئر علاقے میں جاری تلاش اور بچاؤ آپریشن کے کے دوران مزید 10 لاشیں ماتلی ہیلی پیڈ پر لائی گئی تھیں۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 لاشوں کو نکال کر ماتلی آئی ٹی بی پی کیمپ ہیلی پیڈ تک پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام لاشوں کی شناخت ان کے لواحقین نے کر لی ہے۔

اس واقعے میں لاشوں کی شناخت کے لیے آنے والے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ آج ماتلی لائی گئی لاشوں میں رکشیت بنگلور (کرناٹک)، ستیش راوت، چمبہ ٹہری گڑھوال، امت کمار شا بنگال، اتندھر دہلی، گوئل ارجن گجرات، انشل کنتھالا ہماچل پردیش، وکرم کرناٹک، شبھم سنگھ کانپور یوپی، کپل پنوار اترکاشی، نریندر سنگھ پوڑی اتراکھنڈ کی شکل میں اہل خانہ کے ذریعہ شناخت کی گئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک روہیلہ نے بتایا کہ ماتلی لائی گئی لاشوں کا پنچنامہ اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ریسکیو آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ فوج، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، این آئی ایم ریسکیو اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی پارٹی کا یوپی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 3 سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

اتر پردیش کی 9 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد افسران کے نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ...

اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ، آؤٹ سورسنگ تقرریوں کو 'پی ڈی اے' کے خلاف چال قرار دیا

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تقرریوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بی جے پی اپنی پوری حکومت کو ہی آؤٹ سورس کر دے، تاکہ کمیشن اور حساب کتاب کا تمام معاملہ ایک ہی جگہ طے ہو جائے۔

دہلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 11 رکنی امیدواروں کی فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور پر وہ 6 رہنما شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر عآپ میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں سے دو رہنما سابقہ بی جے پی ایم ایل اے رہ چکے ...

تاریخ کے گڑے مردے اُکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے؛ جامع مسجد سنبھل کے تنازع پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا بیان

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سنبھل کی جامع مسجد کے حوالے سے پیدا کردہ تنازع اور عدالت کی جانب سے سروے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے جھوٹ اور سچ کو ملا کر فرقہ پرست عناصر ملک کے امن و امان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماضی کے گڑے ...

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان، 15 فروری سے شروع ہوں گے امتحانات

سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل ویب سائٹ cbse.gov.in پر 2025 کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 4 اپریل تک مکمل ہوں گے۔

شمالی ہندوستان میں برفیلی ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی اور کہرے کا الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشگوئی

شمال مغربی ہواؤں کے اثر سے دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں کہرے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سلسلے میں اگلے تین دنوں کے لیے ایک وارننگ جاری ...