اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th September 2024, 11:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 6 / ستمبر (ایس او نیوز) اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جب ضلع میں ایس پی کے طور  پرسُمن  پینّیکر کی  تعیناتی ہوئی تھی اس وقت بھی منصوبہ بندی کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کی مہم شروع کی گئی تھی ۔     جہاں تک ایس پی نارائین کی بات ہے وہ ایک سادہ مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ان کے اندر  ایک اچھے ٹیم لیڈر کی خصوصیات موجود ہے ۔ اسی صلاحیت کے تحت انہوں نے ضلع میں غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ حالانکہ بعض مقامات پر چھاپہ ماری کے لئے ان ٹیموں کو روانہ کرنے کے بعد پولیس محکمہ میں موجود بعض کالی بھیڑوں کی طرف سے غیر قانونی کاروبار چلانے والوں کو خفیہ خبر دی گئی جس سے چھاپہ مار ٹیم کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا  بھی پڑا ہے ۔      اس کے باوجود ایس پی نارائین نے اپنی خصوصی ٹیموں کی رہنمائی کرتے ہوئے گوکرن اور مرڈیشور جیسے سیاحتی مراکز پر بڑے پیمانے پر چلائے جا رہے  جسم فروشی اور جوئے بازی کے اڈوں کو بند کرنے کا کام کیا ہے ۔ غیر سماجی اور غیر قانونی عناصر کا ساتھ دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو صحیح سبق سکھانے کی کارروائی بھی کی ہے  اور اسکولوں اور کالجوں میں جا کر طلبہ کے اندر اس  پہلو سے بیداری لانے کا کام بھی کیا ہے ۔ 

    ایم نارائین کو ضلع اتر کنڑا کے ایس پی کے طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ابھی ڈیڑھ مہینے کا عرصہ ہوا ہے ۔ اس دوران غیر سماجی عناصر اور غیر قانونی  کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے کلبوں ، جسم فروشی کے اڈوں، منشیات فروشی سمیت مختلف قسم کے جرائم میں 93  افراد پر کیس درج کیے گئے ہیں  ۔  14 کلو 735 گرام گانجہ ضبط کیا گیا  ہے۔ مٹکا کے ذریعے جوئے بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 53,700  روپئے ضبط کیے گئے ہیں ۔ غیر قانونی شراب ضبط کی گئی ہے ۔ غیر قانونی طور پر سپلائی کی جا رہی 1,77,8880 روپے مالیت کی ریت ضبط کی گئی  ہے۔

    اسی پس منظر میں ضلع کے عوام ایس پی نارائین کی ستائش کرتے ہوئے ان سے توقع کر رہے ہیں کہ ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں اور غیر سماجی عناصر پر روک لگانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی الگ کرنے کی کارروائی چلتی رہے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...

وقف ترمیمی بِل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے بھٹکل میں کیا احتجاجی مظاہرہ

وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل یونٹ کی جانب سے سرکیوٹ ہاؤس کے باہر نیشنل ہائی وے کے کنارے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وقف کی زمینوں کو ہڑپنے کے مقصد سے ...