ضلع اتر کنڑا میں 102 اور دھارواڑ میں ڈینگی بخار کے 229 معاملے آئےسامنے

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2024, 12:55 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار، 30/جون (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ اور شہری بلدیہ کی جانب سے ڈینگی بخار پر قابو پانے کے تمام دعووں کے باوجود ضلع اتر کنڑا، دکشن کنڑا، اڈپی ضلع اور دھارواڑ ضلع میں ڈینگی کے معاملات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ 
    
اتر کنڑا کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر نیرج نے بتایا کہ اب تک ضلع میں 102 ڈینگی کے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ اس میں ہوناور میں 28، انکولہ میں 27، بھٹکل میں 11، کمٹہ میں 9، سرسی میں 7، کاروار میں 6 ، سداپور میں 5، یلاپور میں 5 معاملات اور ہلیال اور منڈگوڈ میں ایک ایک معاملہ شامل ہے۔ 
    
بتاتے چلیں کہ یہ اعداد و شمار سرکاری اسپتالوں یا محکمہ کے علم میں آنے والے ڈینگی کے معاملوں سے متعلق ہیں، جبکہ سمجھا جاتا ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں اور خاص کر منگلورو، کنداپور، اڈپی جیسے پڑوسی اضلاع کے اسپتالوں میں اتر کنڑا بالخصوص بھٹکل کے کئی مریض علاج کروارہے ہیں جن کی تعداد اس میں شامل نہیں ہے۔ 
    
دھارواڑ ضلع میں تا حال 229 ڈینگی کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہاں کے عوام کا کہنا ہے کہ مانسون کے موسم میں مچھروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور رات کے علاوہ دن میں بھی مچھروں کے کاٹنے سے انتہائی پریشانی اور دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
    
دھارواڑ کی ڈی ایچ او ڈاکٹر ششی پاٹل نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ امسال مچھروں کی تعداد میں بہت ہی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک تو موسم بہت ہی مرطوب ہے۔ دوسری بات یہ ہوئی ہے کہ پانی کی قلت اور سپلائی ہفتے میں صرف ایک دن ہونے کی وجہ سے لوگ کھلی بالٹیوں اور برتنوں میں پانی زیادہ عرصے تک ذخیرہ کرکے رکھتے ہیں۔ گھر کے دروازے کے پاس ہی نالوں میں بہانے کی وجہ سےمچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 
    
 شہری انتظامیہ محکمہ صحت کی طرف سے حسب معمول یہی کہا جا رہا ہے کہ برسات کے موسم میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے اور کچرے اور گندگی کی وجہ سے ڈینگی، ملیریا اور دوسری وبائی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے  اور لوگوں میں بیداری لانے کے ساتھ ماحول کی صفائی ستھرائی پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ لیکن عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بالخصوص میونسپالٹی اور پنچایتوں کی طرف سے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد سے بھٹکل آنے کے دوران مسلم نوجوان کی جم کر پیٹائی؛ متعلقہ بس کو بھٹکل میں روکنے کی کوشش پولس نے بنائی ناکام؛ ناراض عوام نے پولس کو لیا آڑے ہاتھ

حیدرآباد سے نجی بس پر  بھٹکل آنے کے دوران راستے میں ہی  ایک نوجوان کی جم کر پیٹائی کرنے کی واردات     پیش آنے کے بعد متاثرہ نوجوان کی حمایت میں آئے ہوئے عوام اُس وقت پولس پر بھڑک اُٹھے جب متعلقہ بس کو عوام کی طرف سے  بھٹکل میں روکنے کی کوشش کو پولس نے ناکام بنادیا۔واردات ...

کمٹہ - سرسی ہائی وے کی درگت پر رویندرا نائک نے جتایا سخت اعتراض  

عوام کی سہولت کے لئے ایک اعلیٰ درجے کی سڑک تعمیر کرنے کے سلسلے میں جو کام چل رہا ہے اس کی وجہ سے سرسی - کمٹہ ہائی وے کی جو درگت بنی ہے اور عوام کو جس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر سوشیل ایکٹیوسٹ رویندرا نائک نے سخت اعتراض اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

کنداپور میں پیش آیا دردناک واقعہ - حادثاتی طور پر ماں باپ اور بچے کنویں میں گر گئے ۔ 2 بچوں کی موت

بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔  

کانگریس کی انتخابی شکست کی جانچ کرنے کمیٹی قائم کی جا ئے گی، پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متعدد شعبے قائم کرنے کے پی سی سی عہدیداروں کی میٹنگ میں فیصلہ

نائب وزیر اعلیٰ  اور کے پی سی سی صدر ڈی  کے شیو کمار نے کہا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگر یس پارٹی کی توقعات کے برخلاف ناقص مظاہرہ کے اسباب کا جائز ہ  لینے کیلئے جانچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز انہوں نے کے پی سی سی دفتر کے بھارت جوڑو آڈیٹوریم میں ...

ریاستی حکومت نئے فوجداری قوانین میں ترمیمات پر کررہی ہے غور

مرکزی حکومت کی طرف سے سابقہ فوجداری قوانین کی جگہ جو تین نئے قوانین عمل میں لائے گئے ہیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت ان نئے قوانین میں اپنی طرف سے ترمیمات لانے اور ریاستی سطح پر قوانین تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

بھٹکل آنے والی بس شموگہ کے قریب آئینور میں اُلٹ گئی؛ معمولی زخموں کے ساتھ سبھی مسافر محفوظ

شموگہ سے بھٹکل آنے والی  سرکاری بس  ہوس نگر کے قریب  نگرا گھاٹ پر ایک منی لاری سے ٹکراکر اُلٹ گئی  اور ایک آم کے درخت کے سہارے لٹک کر جام ہوگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار تمام  67 مسافر معمولی زخموں کے ساتھ بال بال محفوظ رہ گئے۔ حادثہ  ضلع شموگہ کے آئینور سے آگے  نگرا گھاٹ پر ...

ریاست میں بڑھتا ہوا ڈینگی کا قہر - 6 مریضوں کی موت - 824 افراد متاثر

مانسوں کے موسم کے ساتھ ریاست میں ڈینگی بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ چکمگلورو ضلع میں ڈینگی میں مبتلا ایک شخص کی موت کے ساتھ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ بینگلورو میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 824 ہوگئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی پی ایم مودی سے ملاقات، زیر التوا پانی سمیت مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈز کا مطالبہ

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے ہفتہ  کو نئی دہلی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تین بڑے زیر التواء پانی کے پروجیکٹوں کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی جس میں میکے داتو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ  کا مقصد بنگلورو اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پینے کا پانی فراہم ...