اتر کنڑا کے رکن پارلیمان کاگیری نے مرکزی وزیر گڈکری سے کی ملاقات - نیشنل ہائی وے کے مسائل سے کیا آگاہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2024, 6:45 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 2 / جولائی (ایس او نیوز) اتر کنڑا کے رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتین گڈکری سے ملاقات کی اور انہیں نیشنل ہائی 66 کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس ملاقات کے دوران کاگیری نے مرکزی وزیر گڈکری کو میمورنڈم پیش کیا جس میں بھٹکل سے کاروار کے ماجالی تک نیشنل ہائی وے 66 کی چار لین توسیع کا کام جلد از جلد مکمل کروانے   کے علاوہ ساگر مالا منصوبے کے تحت منظور شدہ کمٹہ - سرسی اور سرسی ہانگل سڑکوں کو جلد مکمل کروانے کی مانگ کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ برسات کے موسم میں سڑکوں کے رکھ رکھاو اور خراب سڑکوں کی مرمت پر بھی بات چیت کی گئی ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر نے رکن پارلیمان کاگیری سے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے ان مسائل کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کے سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایات جاری کی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ - سرسی ہائی وے بہنے لگا چنڈیا ندی کا پانی - پھنس گئی مسافروں بھری بس - ٹریفک نظام ہوا متاثر 

مسلسل  برسات کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ کے کتگال میں چنڈیا ندی ابل کر نیشنل ہائی وے 766E پر بہنے لگی ۔ اسی دوران ایک بس سڑک پر بہنے والے پانی کے اندر پھنس گئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے ۔ 

دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش

دہلی-این سی آر میں بدھ سے بارش جاری ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والی بارش آج بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہےبدرا دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش، راجدھانی رات بھر بھیگ گئی، اگلے چند دنوں تک کوئی راحت نہیں دہلی بارش: دہلی میں بارش کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی۔

راہل گاندھی کے گھر کے باہر بڑھائی گئی سیکورٹی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد کانگریس کے سابق قومی صدر کے گھر کے باہر یہ سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سینئر حکام نے بدھ کے روز کہا کہ دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ممکنہ خطرے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات موصول ...

این ای ای ٹی یو جی امتحان دوبارہ نہ کرانے کا مطالبہ: سپریم کورٹ پہنچے طلبہ

)  گجرات میں این ای ای ٹی یو جی پاس کرنے والے 50 سے زیادہ امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے اول درجہ پانے والے ہیں۔ امیدواروں نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکز اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو متنازعہ امتحان کو منسوخ کرنے سے ...

ہیمنت سورین تیسری بار بنے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، ایک سادہ تقریب میں گورنر نے دلایا حلف

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ہیمنت سورین نے 154 دنوں کے بعد ایک بار پھر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ہیمنت سورین ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...