اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th March 2024, 12:48 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 17 مارچ (ایس او نیوز): الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

نئی دہلی میں الیکشن کمشنرس کی طرف سے  لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوتے ہی کاروار میں  پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے  گنگوبائی مانکر نے بتایا کہ  ضلع  اُترکنڑا میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے 12 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی  آخری تاریخ 19  اپریل ہے۔  کاغذات نامزدگی کی تصدیق اپریل  20 کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22/اپریل ہے۔ اور  ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی ۔ اسی طرح  ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ میں آٹھ اسمبلی حلقے ہوں گے جس میں  بھٹکل، کمٹہ، کاروار، سرسی، یلاپور، ہلیال، کِتّور، خانہ پور شامل ہیں۔ اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ میں   16,22,857 ووٹر ہوں گے، جس میں  8,15,599 مرد ،  8,07,242 خواتین  اور16 دیگر صنفی ووٹرز شامل ہیں۔  جس کے لئے جملہ  1977 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔

Uttara Kannada gears up for lok sabha polls on May 7: Strict model code of conduct enforced
انتخابی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ضلع میں کل 25 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور تمام چیک پوسٹوں نے سنیچر سے ہی کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیک پوسٹوں پر  24X7 اہلکار کام کر رہے ہیں ۔ ان چیک پوسٹوں پرجلد ہی  سی سی ٹی وی بھی  نصب کیے جائیں گے۔

ضلع میں ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے لیے   فلائنگ اسکواڈ، ویڈیو سرویلنس ٹیم،ویڈیو مانیٹرنگ ٹیم، شماریاتی تصدیقی ٹیم، سیکٹر آفیسرس،  اکاؤنٹنگ ٹیم  کو تفویض کیا گیا ہے جس کے لئے  انہیں مناسب تربیت دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔

الیکشن افسر نے بتایا کہ انتخابات کے  انعقاد کے لئے  سنگل ونڈو کمیٹی،  ایم سی ایم سی کمیٹی،  میڈیا اسکوٹنی ٹیم، اکاؤنٹس آڈٹ ٹیم اور شکایات  سے نمٹنے والی ٹیموں کے لیے افسران کا تقرر کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ ضلع میں آزادانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل  کر لی گئی ہیں اور عوام انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت کسی بھی ضروری معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن نمبر 1950 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  ضلع کے ایس پی وشنو وردھن نےبتایا  کہ ضلع کے 1435 پولنگ اسٹیشنوں کے علاقوں  میں کل 2489 پولس اہلکاروں کو  انتخابی کام میں ڈیوٹی پر لگایا جائے گا اور پولنگ کے دن ڈیوٹی انجام دینے کے لئے اضافی مرکزی سیکورٹی اہلکار اور ریاستی پولیس کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔

ضلع پنچایت کے چیف ایکزی کوٹیو افسر ایشور کانڈو نے بتایا کہ  ضلع میں سویپ سرگرمیوں کے ذریعے ووٹنگ بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں گے اور پولنگ بوتھوں میں ووٹروں میں ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے  اُن میں  ووٹ دینے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے مزید سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے کے انتخابات میں   جن جن پولنگ بوتھوں پر کم پولنگ دیکھی گئی ہے وہاں پولنگ بڑھانے کی طرف توجہ دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔