ندی کنارے بسنے والوں کے لئے کے پی ٹی سی ایل نے جاری کیا الرٹ 

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2024, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 4 / جولائی (ایس او نیوز) پوری ریاست میں تیز برسات کی وجہ سے ندیوں اور دریاوں میں پانی کی مقدار میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ  بہاو تیز ہوگیا ہے جس سے مختلف مقامات پر عام زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔
    
ضلع اتر کنڑا میں بھی تیز بارش کی وجہ سے ندیوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور الگ الگ مقامات پر پانی جمع ہونے، ٹریفک کا نظام اور عام زندگی کے معمولات متاثر ہونے کی خبریں مل رہی ہیں ۔ 
    
اسی دوران کرناٹکا پاور کارپوریشن (کے پی ٹی سی ایل) نے سیلاب کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے ضلع میں ندی کنارے بسنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ کالی ندی کے کانیری ڈیم کے اندر بہنے والے پانی کی سطح بڑھ جانے کی وجہ سے آبی ذخیرے کے تحفظ کے لئے کسی بھی وقت پانی کا اخراج شروع کرنے کا امکان ہے اور اس کی وجہ علاقے میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس کے پیش نظر اپر کانیری آبی ذخیرے کے اطراف بسنے والوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ خطرے کی زد میں آنے والے علاقے کے لوگوں کو اپنے مویشی اور مال و اسباب کے ساتھ دوسری جگہ منتقل ہونے کو کہا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ ہائی وے پر سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ؛ مزمل مسجد روڈ سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ

بھٹکل تعلقہ میں  بھاری برسات کی وجہ سے   نیشنل ہائی وے  کوالٹی ہوٹل کے بالمقابل پہاڑی پر واقع سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے پہاڑی کی کٹائی کے دوران  ہریجن کیری کوٹا جگٹیشورا مندر کی دیوار پہلے ہی ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ بھٹکل میں تین مکانوں کو نقصان؛ کاروار کالی ڈیم سے پانی کا اخراج؛ منکی میں این ڈی آر ایف ٹیم

  بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی کے ساتھ پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی بھاری بارش  سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

میعاد کار ختم ہونے سے پہلے ہی اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ 

سرکاری افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک زمانے سے یہ عام اصول چلتا آیا ہے کہ کسی بھی ضلع میں ڈپٹی کمشنر یا ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ان کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو انہیں وہاں پر کم از کم دو سال تک  خدمات انجام دینے کا موقع ملنا چاہیے ۔  مگر اب میعاد کار پوری ہونے سے پہلے ہی ...

انکولہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں گھس گیا پانی - نیشنل ہائی وے  بن گیا تالاب

پچھلے دو تین دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے انکولہ تعلقہ کے نالے اور تالاب بھر کر ابلنے لگے اور کئی مقامات پر برسات کا پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے عام زندگی کے معمولات درہم برہم ہوگئے ۔