امریکی صدارتی انتخاب: ٹرمپ نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتے ہیں، میرا مقصد عوام کی خدمت ہے، کملا ہیرس

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2024, 5:26 PM | عالمی خبریں |

لاس ویگاس ، 2/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)امریکہ میں صدارتی انتخاب کی تاریخ قریب آتے ہی انتخابی مہم میں شدت آگئی ہے، اور دونوں پارٹیوں کے امیدوار ایک دوسرے پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے اپنے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا رویہ انتہا پسندی اور اقتدار کی ہوس کا عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ جنونیت اور ذاتی مفادات کے لیے کام کرتے ہیں، جو عوامی فلاح کے بجائے تقسیم کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

لاس ویگاس میں جمعہ کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ کا تعلق صرف 'نفرت' اور 'تقسیم' سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (ٹرمپ) وہائٹ ہاؤس میں 'دشمنوں کی فہرست' لے کر آئیں گے جبکہ میں ترجیحی بنیاد پر کیے جانے والے آپ کے کاموں کی فہرست لے کر آؤں گی۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ کون ہیں، وہ ایسے انسان نہیں ہیں جو آپ کی زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچتے ہیں، وہ بالکل جنونی، بدلے کا جذبہ رکھنے والے اور کسی بھی طرح اقتدار کے لیے بیتاب ہیں۔

کملا ہیرس نے واضح طور پر کہا کہ میری فہرست میں سب سے اوپر کاسٹ آف لیونگ کو کم کرنا ہے۔ صدر کے طور پر ہر دن میری توجہ اسی پر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو اپنی پارٹی کے اوپر رکھیں گی اور سبھی امریکیوں کے لیے صدر کے طور پر کام کریں گی۔

امریکی نائب صدر نے خود کو ڈونالڈ ٹرمپ کے بالکل برعکس بتاتے ہوئے کہا "میں نہیں مانتی کہ جو لوگ مجھ سے عدم اتفاق رکھتے ہیں وہ میرے دشمن ہیں۔ وہ (ٹرمپ) انہیں جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں جبکہ میں انہیں بات چیت کا موقع دینا چاہتی ہوں، حقیقی قیادت یہی ہے۔"

اس موقع پر معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز بھی ڈیموکریٹک رہنما کے ساتھ ریلی میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے ووٹروں سے ہیرس کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ واضح ہو کہ امریکی صدارتی انتخاب 5 نومبر کو ہونے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات سے قبل ابتدائی ووٹنگ میں 6.5 کروڑ رائے دہندگان نے حق رائے استعمال کر لیا

امریکہ میں 65 ملین سے زائد ووٹرز نے اگلے منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے ابتدائی ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 34 ملین افراد نے بیلٹ بکس میں ووٹ دیا جبکہ 31 ملین نے ای میل کے ذریعے اپنے ووٹ کاسٹ ...

یونیسکو کی رپورٹ: 2022-23 میں صحافیوں کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ

اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے ہفتے کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 2022-23 کے دوران عالمی سطح پر صحافیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے دو سالوں کے مقابلے میں نمایاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کام کے دوران ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 162 رہی، جو کہ 38 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس ...

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 140 افراد جاں بحق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو دو علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری کی جا رہی ...

بلوچستان: اسپتال کے قریب دھماکہ، 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے بلوچستان علاقے میں ایک اور زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ مستونگ ضلع میں جمعہ کی صبح پیش آیا، جس میں 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ قلات ڈویژن کے کمشنر نعیم بجئی کے مطابق، دھماکہ مستونگ سول اسپتال کے قریب ...

اسپین میں شدید سیلاب: 200 افراد ہلاک، 1000 ایمرجنسی ریسپانڈرز کی متاثرہ علاقوں میں تعیناتی

اسپین میں پچاس سال کے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں پورے ملک میں ہنگامی صورتِ حال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ویلنسیا ہے جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ حکام نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے ...