امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس کی متعدد ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری، سروے کی نئی رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2024, 11:48 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 28/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کئی اہم ریاستوں جیسے ایریزونا، مشی گن اور پنسلوانیا میں اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، مشی گن میں نائب صدر ہیرس کو سابق صدر ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے، جو ان کی انتخابی مہم کے لیے خوش آئند اشارہ ہے۔

روڈریگو کاسترو کارنیجو،یوماس لویل میں پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سینٹر فار پبلک اوپینین کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نے کہا، اس ریاست کی رائے شماری میں نائب صدر کی برتری ان کے لیے اچھی خبر ہے۔ کورنیجو نے کہا، اگر ٹرمپ اس فرق کو کم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں امریکہ میں گریٹ لیکس اسٹیٹ، ایریزونا، مشی گن، پنسلوانیا، الینوائے، انڈیانا، مینیسوٹا، نیویارک، اوہائیو اور وسکونسن میں سخت مقابلہ کرنا ہوگا۔ جسے گریٹ لیکس اسٹیٹ کہا جاتا ہے۔

سروے کے مطابق پنسلوانیا میں ہیرس کو 48 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ ٹرمپ کو 46 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ فاکس نیوز کے نئے پول کے مطابق ہیرس کو جارجیا میں اپنے حریف ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے لیکن ایریزونا میں وہ پیچھے ہیں۔

اس کے مطابق جارجیا میں ہیرس کو 51 فیصد حمایت ملی ہے جبکہ ٹرمپ کو 48 فیصد حمایت ملی ہے۔ سروے کے مطابق ٹرمپ ایریزونا میں تقریباً اتنے ہی فرق سے ہیرس سے آگے ہیں۔ انہیں 51 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ ہیرس کو 48 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

نیپال میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال، کئی شہر زیر آب، تقریباً 40 افراد ہلاک

ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں اس وقت قدرتی آفات کا سامنا ہے، جہاں مسلسل بارشوں نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ہر طرف سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ خوف و ہراس کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سینکڑوں گھر زیر آب آ چکے ہیں۔ ایک میڈیا ...

حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ اور حماس کے شام میں موجود رہنما ہلاک ہوگئے؛ اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیل کی ڈیفنس فورس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’اسرائیلی فوج نے بیروت، لبنان میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔ حسن نصراللہ اب دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے زندہ نہیں ہیں۔‘‘ تاہم، لبنان کے حزب اللہ گروپ نے اسرائیل کے ...

فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینا کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی واضح خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینا کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی ...

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلن کی تباہی، 33 افراد جان بحق

فلوریڈا اور امریکہ کی دیگر کئی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن کے نتیجے میں اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگرچہ یہ طوفان خشکی سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے، لیکن اس کے اثرات ابھی بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ سمندری طوفان ہیلن نے امریکہ میں وسیع پیمانے پر ...

اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے فوراً بعد اسرائیل نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر شدید حملہ کیا

اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے لبنان میں ایک بڑا فضائی حملہ کیا۔ یہ میزائل حملہ حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کر رہے ...