امریکہ نے ہندوستان کو297 قدیم نوادرات واپس کرنے کا اعلان کیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2024, 6:00 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 22/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے ولیمنگٹن میں ہونے والی کواڈ چوٹی کانفرنس کے بعد نیویارک کا سفر کیا، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سنیچر کو، پی ایم مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی، جس کے بعد بائیڈن نے ہندوستان-امریکہ کی شراکت داری کو تاریخ میں سب سے مضبوط اور متحرک قرار دیا۔ اسی دوران، ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند پیسیفک خطے سمیت عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ۲۹۷؍ قدیم نوادرات امریکہ سے ہندوستان واپس کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے اس دورے کے دوران ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی، کیونکہ ہندوستان اس مسئلے سے خاص طور پر متاثر رہا ہے اور بڑی تعداد میں قدیم اشیاء ملک سے باہر سمگل کی گئی ہیں۔

۲۰۱۴ء سے اب تک ہندوستان کی طرف سے برآمد ہونے والے نوادرات کی کل تعداد۶۴۰؍ تک پہنچ گئی ہے۔ صرف امریکہ سے ہندوستان واپس لائے گئے نوادرات کی کل تعداد۵۷۸؍ ہوگی۔ پی ایم مودی کے ۲۰۲۱ءمیں امریکہ کے دورے کے دوران، امریکی حکومت کی طرف سے ۱۵۷؍ قیمتی نوادرات حوالے کئے گئے جن میں ۱۲؍ویں صدی عیسوی کی شاندار کانسی کی نٹراج کی مورتی بھی شامل ہے۔ نیز، ۲۰۲۳ء میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے کچھ دنوں بعد۱۰۵؍ نوادرات ہندوستان کو واپس کر دیئے گئے۔ ۱۶؍ نوادرات برطانیہ سے، ۴۰؍ آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے بھی ہندوستان لائے گئے ہیں۔ اس کے برعکس، ۲۰۰۴ء سے ۲۰۱۳ءکے درمیان ہندوستان کو صرف ایک نوادرات واپس کی گئی۔ مزید برآں، جولائی۲۰۲۴ء میں نئی ​​دہلی میں ۴۶؍ ویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے موقع پر ہندوستان اور امریکہ نے `ہندوستان سے امریکہ کو نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کیلئےثقافتی املاک کے پہلے معاہدےپر دستخط کئے تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے آبائی شہر ولیمنگٹن، ڈیلاویئر میں سالانہ کواڈ سربراہی اجلاس کی میزبانی کی، جس میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی، جو امریکہ کے تین روزہ دورے پر ہیں، کواڈ سمٹ کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...