ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب، کملا ہیرس کو شکست

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2024, 6:42 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 6/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار 911 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کملا ہیرس نے 6 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار 768 ووٹ حاصل کیے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 196 اور ڈیموکریٹس 176 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔

سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔

امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا کے پام بیچ پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی رہنماؤں میں تنازع، وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری شدید جنگ کے دوران منگل کو ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع یوآب گیلینٹ کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ وزیر اعظم دفتر کے مطابق، یہ اقدام نیتن یاہو اور گیلینٹ کے درمیان ...

امریکی صدارتی انتخاب: 29 ریاستوں میں ٹرمپ آگے، کملا ہیرس کا کانٹے کا مقابلہ جاری

امریکہ میں 47ویں صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ سوئنگ ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ نے فلوریڈا، کینٹکی، انڈیانا، مغربی ورجینیا، میزوری، اوکلاہوما، ٹینیسی، اور الاباما میں ...

چند میزائل ہماری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے: ایران کا دعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنا پیغام کئی بار دہرا چکا ہے اور دوسرے فریق سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ ایران کے ارادے کو نہ آزمائے اور اس کی صلاحیتوں کو کم تر نہ سمجھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق عراقچی نے یہ بات پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد ...

خواتین ووٹرز ہیرس کی طرف، مرد ووٹرز کی اکثریت ٹرمپ کے حق میں

ایک حالیہ سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز کملا ہیرس کی حمایت کر رہی ہیں، جبکہ مرد ووٹرز کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حتمی ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز ...