امریکی صدارتی انتخاب: ہیرس اور ٹرمپ کی نظریں سوئنگ ریاستوں پر، مختلف مسائل پر زبردست بحث

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 11:09 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن، 5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)آج کے انتخابات کے لیے دونوں امیدواروں نے سوئنگ ریاستوں کا دورہ کیا اور اپنی توجہ ان ریاستوں پر مرکوز رکھی۔ عوامی جائزوں کے مطابق، ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے ری پبلیکن حریف سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایریزونا اور نیواڈا میں تقریباً ایک دوسرے کے برابر ہیں۔ یہ دونوں ریاستیں ان سات ریاستوں میں شامل ہیں جو منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اہم اثر ڈالیں گی۔ باقی 43 ریاستوں میں، جو امریکہ کی 50 ریاستوں میں شامل ہیں، دونوں امیدواروں کے درمیان واضح فرق موجود ہے، جہاں ہر ایک کو دوسرے پر برتری حاصل ہے۔

ایریزونا اور نیواڈا میں لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کی حمایت دونوں امیدواروں کے لیے ضروری ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں ٹرمپ نے ایریزونا میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سال 2020 کے انتخابات میں انہیں اس ریاست میں جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دوسری طرف نیواڈا میں ڈیموکریٹکس نے دونوں انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے اس دیوار پر کام مکمل کرلیں گے جس پر ان کے 2017 سے2020 کے دور صدارت میں کام شروع ہوا تھا۔ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں بغیر دستاویز کے رہنے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیں گے۔ انہوں نے ہیرس پر الزام لگایا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے معاملے پر کمزور ثابت ہوئی ہیں۔

جبکہ کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ ایسی قانون سازی کی حمایت کریں گی جو امریکہ میں پناہ لینے کے قوانین کو سخت بنائے گی تاکہ امریکہ میں مختلف سرحدی راستوں سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ہزاروں مہاجرین کو آنے سے روکا جا سکے۔وہ سینیٹ میں دونوں پارٹیوں کے حمایت یافتہ اس امیگریشن بل کی حمایت کرتی ہیں جسے ٹرمپ نے ریپلیکن سینیٹرز سے ختم کرنے کو کہا تھا۔

واضح رہے کہ اب تک ہیرس اور ٹرمپ دونوں نے ایک ہی بار ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے لیکن وہ ہر روز الیکشن مہم کی ریلیوں سے ایک دوسرے کے خلاف تندو تیز بیانات دیتے ہیں اور اشتہارات چلاتے ہیں۔ حملہ کے لئے ایک موضوع ہےخواتین کے ساتھ سلوک کا۔

وسط مغربی ریاست وسکانسن میں ایک اجتماع سے خطات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "وہ خواتین کو تحفظ دیں گے، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔"انہوں نے یہ بیان ایک معمر مرد کی حیثیت سے دیا۔ لیکن ان کے اس بیان نے ان کے نقادوں کو ٹرمپ کے ماضی کے خواتین مخالف بیانا ت کی یاد دلادی اور یہ کہ عدالت نے ٹرمپ کو 1990 کی دہائی سے ایک مصنفہ کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے میں ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔اپنے حمایتیوں سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مشیروں نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ کی بات کرنا چھوڑ دیں، کیونکہ خواتین اسے نامناسب سمجھتی ہیں تاہم، انہوں نے کہا خواتین اسے پسند کریں یا نہ کریں وہ ایسا کریں گے اور وہ ان کو تحفظ دیں گے۔

عوامی جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ ہیرس کو خواتین ووٹرز کی واضح طور پر زیادہ حمایت حاصل ہے جبکہ ٹرمپ کو مردوں کی زیادہ حمایت حاصل ہے۔کملا  ہیرس نے ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں بیان  پر ایکس پلیٹ فارم پر لکھا،"ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ انہیں آپ کے جسم کے بارے میں فیصلے کرنے چاہییں، چاہے آپ اس کو پسند کریں یا نہ کریں۔" انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں خیالات ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں خواتین کے حقوق اور ان کی اپنی زندگیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اہلیت کے بارے میں فہم نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اقوام متحدہ کی رپورٹ: شمالی غزہ میں شہری زندگی خطرے میں، فوری امداد کی ضرورت

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہیں کیونکہ اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے نام پر وہاں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں شہری بھکمری، تشدد اور بیماریوں کے ...

ماسکو کی جانب سے امریکی انتخابات سے متعلق جعلی ویڈیوز میں روس کے ملوث ہونے کی تردید

روس نے سنیچر کو امریکہ کے صدارتی انتخابات کے متعلق جعلی ویڈیوز کے پیچھے کوئی کردار ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ ایک وائرل ویڈیو میں کیریبئن ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن نے دعویٰ کیا کہ اس نے متعدد مرتبہ ووٹ دیا ہے،

اقوام متحدہ: سوڈان میں بھوک اور ہیضہ کی وباء میں مسلسل اضافہ جاری

یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ملک سوڈان میں ناقص تغذیہ، بھوک اور بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈبلیو ایف پی نے اشارہ دیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں خوراک کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، جہاں کی نصف سے زیادہ آبادی شدید بھوک کا سامنا کر رہی ...

روس کی جوہری دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیں، ورنہ عالمی جنگ سوم کو روکنا مشکل ہوگا: دمتری میدویدیف کا امریکہ کو انتباہ

روس کے سابق صدر اور سینئر سیکیورٹی اہلکار دمتری میدویدیف نے ہفتے کے روز امریکہ کو خبردار کیا ہے  کہ وہ روس کی جوہری دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے، بصورت دیگر عالمی جنگِ سوم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اور جنگ شروع ہونے کے بعد اسے روکنا مشکل  ہوجائے گا۔

انتخابات سے قبل ابتدائی ووٹنگ میں 6.5 کروڑ رائے دہندگان نے حق رائے استعمال کر لیا

امریکہ میں 65 ملین سے زائد ووٹرز نے اگلے منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے ابتدائی ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 34 ملین افراد نے بیلٹ بکس میں ووٹ دیا جبکہ 31 ملین نے ای میل کے ذریعے اپنے ووٹ کاسٹ ...

کانگریس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں کامیابی کا اعتماد

کانگریس کو یہ یقین ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں انہیں اور ان کی اتحادی پارٹیوں کو کامیابی حاصل ہوگی، اور وہاں کی صورتحال ہریانہ جیسی نہیں ہوگی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے پیر کے روز بیان دیا کہ ان کی پارٹی کو جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی ...

بھٹکل میں بی جے پی نے کانگریس سرکار کے خلاف نکالی احتجاجی ریلی - ریاستی حکومت پر لگایا وقف کے نام پر کسانوں کی زمینیں قبضہ کرنے کا الزام

وقف کی زمینوں کے تعلق سے ریاست کے مختلف مقامات پر کسانوں کو جو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں اس پر ریاستی حکومت کے خلاف بھٹکل بی جے پی منڈل کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے میمورنڈم پیش کیا گیا ۔

عدلیہ کی آزادی کا مطلب صرف حکومت کے خلاف فیصلے نہیں: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

 چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے پیر کو ’انڈین ایکسپریس گروپ‘ کے ایک پروگرام میں وضاحت کی کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر فیصلہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض پریشر گروپس میڈیا کے ذریعے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورت حال، متعدد علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ آلودگی کی شدت کی وجہ سے یہاں کی فضاؤں میں دھند چھا گئی ہے، جو روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے شہریوں کے لیے صحت کے مسائل اور مشکلات ...

آگرہ میں مگ-29 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور ایک دیگر اہلکار نے کھیت میں چھلانگ لگا کر جان بچائی

اتر پردیش کے آگرہ میں ایک ایم آئی جی-29 جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ واقعہ کاگارول کے سونیگا گاؤں میں پیش آیا، جب فضائیہ کا یہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھیت میں جا گرا۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو ...