اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2024, 7:40 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 12/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) کی طرف سے  بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی ج ہورہی ہے  اور اس مہم میں  صرف اگست  ماہ میں ہی 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا ہے، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور پر 57 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو کہ کارپوریشن کی عزم و ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

بجلی کارپوریشن کے افسران کا کہنا ہے کہ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی بوقت صبح کی جا رہی ہے۔ زیادہ چوری والے علاقوں میں ترجیحی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ جو بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پایا جا رہا ہے اس پر مقدمہ درج کر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس طرح بجلی چوری سے بجلی لائن میں خرابی پیدا ہوتی ہے، ساتھ ہی اوور لوڈنگ کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ جس سے دوسرے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی چوری کی وجہ سے پیدا خرابیوں کے سبب بجلی گل ہونے کا مسئلہ بھی پیش آتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپورا واقع ڈیفنس کالونی، کرشنا وِہار کُٹی، پنچ شیل کالونی اور آکسی ہوم سوسائٹی کی 8 گھنٹے بجلی گل رہی۔ اس سے یہاں کے 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بوقت صبح لوگوں کو پانی تک نصیب نہیں ہو سکا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 2 بجے بجلی کٹ گئی تھی۔ صبح تک بھی بجلی معمول کے مطابق نہیں رہی۔ بجلی گھر پر شکایت کرنے سے لوگوں کو بتایا جا رہا ہے کہ 33 ہزار کی لائن میں خرابی ہے۔ اس کے بعد جب لوگوں نے افسران کو فون کیا تو انھوں نے بھی یہی بتایا کہ خرابی کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ صبح تقریباً 10 بجے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہونی شروع ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔

پرائیویٹ پراپرٹی پر بلڈوزر کے استعمال پر سپریم کورٹ نے عارضی پابندی عائد کی، یکم اکتوبر تک روک

سپریم کورٹ نے مختلف ریاستوں میں ہو رہی بلڈوزر کارروائی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج ایک اہم فیصلہ کیا۔ عدالت عظمیٰ نے 'بلڈوزر ایکشن' پر پورے ملک میں پابندی عائد کر دی ہے، جو یکم اکتوبر تک مؤثر رہے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی پرائیویٹ ...

راہل گاندھی کی زبان کاٹنے والے کو گیارہ لاکھ کا انعام دوں گا: شیو سینا لیڈر کا اشتعال انگیز اعلان

  کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور غیر مہذبانہ بایانات کا نیا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے خاص طور سے بی جے پی لیڈروں کی زبان کچھ زیادہ ہی پھسل رہی ہے حال ہی میں سابق ایم ایل اے نے دھمکی دی تھی کہ ان کا حشر ان کے دادی جیسا ہوگا ...

وقف ترمیمی بل :مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو تقریباً 6 کروڑ ای میل ارسال

  وقف ترمیمی بل 2024  کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں نے جس طرح مہم شروع کی اور مسلمانوں میں بیداری کا پیغام دیا اس کا نتیجہ بھی بر آمد ہوا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو  کروڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے مخالف میں میل ارسال کئے ۔

ملک بھر میں وقف املاک کا رقبہ ماریشس اور بحرین جیسے 45 ممالک سے زیادہ

حال ہی میں، مرکزی حکومت نے وقف بورڈ میں ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا۔ ایوان میں اس پر زبردست بحث ہوئی اور پھر اسے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ آخر  ہندوستان  میں وقف اراضی کا رقبہ کیا ہے، یہ جاننا ضروری ہے۔

ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی درخواست پر سی جے آئی کی سختی، وکیل کو عدالت سے نکالنے کی دھمکی

سپریم کورٹ نے منگل کے روز آر جی کر معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی درخواست کرنے والے ایک وکیل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ صورتحال ملک بھر کے مختلف شہروں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور ...