نیم پلیٹ تنازعہ: یوگی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب، کہا- کانوڑ یاتریوں کی شکایت پر رہنما ہدایات جاری کیں

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانوڑ یاترا کے سینکڑوں کلومیٹر لمبے راستے پر واقعہ دکانوں پر نیم پلیٹ (نام کی تختیاں) لگانے کے معاملے میں اتر پردیش حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوپی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ریاست کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کانوڑیوں (کانوڑ یاتریوں) کی طرف سے دکانوں، ہوٹلوں اور ہوٹلوں کے ناموں سے پیدا ہونے والے ابہام کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات کے بعد دی گئی ہیں۔

یوپی حکومت نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ شکایات موصول ہونے پر پولیس حکام نے یاتریوں کے خدشات کو دور کرنے اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے کارروائی کی۔ یوپی حکومت نے کہا ہے کہ ریاست نے خوراک فروشوں کے کاروبار پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے (سوائے نان ویج کھانے کی فروخت پر پابندی کو چھوڑ کر) اور وہ اپنے کاروبار کو عام طور پر چلانے کے لئے آزاد ہیں۔

یوپی حکومت کا کہنا ہے کہ دکانوں اور ہوٹلوں پر مالکان کے نام اور شناخت ظاہر کرنے کی ضرورت شفافیت کو یقینی بنانے اور کانوڑ یاتریوں کے درمیان کسی بھی ممکنہ ابہام سے بچنے کے لیے محض ایک اضافی اقدام ہے۔ خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ میں آج اس معاملے پر سماعت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مظفرنگر پولیس اور اس کے بعد یوگی حکومت کے اس حکم نامہ پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا کہ کانوڑ یاترا کے راستہ پر تمام دکانوں، ہوٹلوں اور ڈھابوں پر مالکان کے نام اور ان کی شناخت ظاہر کرنا لازمی ہے۔ بعد میں اتراکھنڈ حکومت کا بھی اسی طرح کا حکم نامہ سامنے آیا اور کئی دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ اپوزیشن اور عام لوگوں کے ایک گروپ نے اس حکم کو متعصب اور مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف اٹھایا گیا اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے ان کے کاروبار پر فرق پڑے گا۔

دکانوں پر نیم پلیٹ اور شناخت ظاہر کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے اس حکم کی عمل درآمد پر روک لگا دی اور متعلق حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یوپی حکومت نے اسی نوٹس پر جواب داخل کرتے ہوئے وضاحت کی ہے۔ عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھانے پینے کی دکانوں پر صرف اشیا کی اقسام لکھی جائیں، دکاندار کا نام لکھنا ضروری نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...