کرناٹک: مرکزی وزیر کماراسوامی پر جانچ افسر کو دھمکانے کا الزام، قانونی کارروائی شروع

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 5:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک پولیس نے مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں انہیں کان کنی کے معاملے کی جانچ کرنے والے ایک سینئر افسر کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی ایم چندرشیکھر نے شکایت درج کرائی تھی، جس کی بنیاد پر پیر کے روز مقدمہ درج کیا گیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کماراسوامی نے ایک سرکاری ملازم کو اس کی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکنے کے لیے دھمکی دی تھی۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ ایک کان کنی کے معاملے کی جانچ کرنے والے خصوصی دستے کی قیادت کر رہے تھے، جس میں کماراسوامی ملزم ہیں۔ سوامی کے خلاف جانچ ان الزامات سے متعلق ہے کہ انہوں نے 2006 سے 2008 تک کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی مدت کار میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلاری ضلع میں شری سائیں وینکٹیشور منرلز (ایس ایس وی ایم) کو 550 ایکڑ کے کان کنی پٹے کی غیر قانونی منظوری دی تھی۔

آئی جی ایم چندرشیکھر نے سنجے نگر پولیس تھانے میں اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے جانچ رپورٹ تیار کرنے اور ملزم (کماراسوامی) کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے وافر ثبوت اور مواد ملنے کے بعد کرناٹک کے گورنر کو 21 نومبر 2023 کو خط لکھ کر کماراسوامی پر مقدمہ چلانے کی منظوری مانگی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 12 اکتوبر کو بھی پولیس افسر ایم چندرشیکھر نے مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی اور ان کے بیٹے نکھل کمار سوامی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ کماراسوامی کے خلاف غیر قانونی کان کنی کے معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کے سربراہ اے ڈی جی پی نے دونوں پر جانچ روکنے کے لیے انہیں دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وقف جائیدادوں کی مسماری کے لیے بی جے پی نے 216 مقدمات میں جاری کئے تھے 6 نوٹس ؛ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بومئی کے یو ٹرن پراُٹھائے سوال

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے وقف جائیدادوں کے حوالے سے کیے گئے یوٹرن پر سوال اٹھایا ہے۔ سدارامیا نے یاد دلایا کہ بومائی نے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران وقف جائیدادوں کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا تھا، لیکن اب سیاسی مقاصد کے تحت ان ...

بینگلور میں ہوگامسلم پرسنل لاء بورڈ کا 29 واں اجلاس؛ تیاریاں جاری؛ اجلاس میں وقف ترمیمی بل کو لے کر طے کی جائے گی آئندہ کی حکمت عملی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا 29واں اجلاس 23اور24نومبر کو بنگلور کے دارلعلوم سبیل الرشاد میں منعقد ہوگا۔ جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے پرسنل لاء بورڈ کے نمائند ے شرکت کریں گے۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریڑی مولانا فضل ...

کرناٹک میں وقف زمین کا تنازعہ :حقوق کی بازیابی یا سیاسی مفادات کی بھینٹ؟۔۔۔۔۔ از: عبدالحلیم منصور

کرناٹک میں وقف زمینوں کا تنازعہ حالیہ دنوں میں شدت اختیار کر گیا ہے، جس نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر طبقات کو بھی بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ زمینیں، جو وقف کی امانت ہیں اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مخصوص کی گئی تھیں، اب حکومتی مداخلت، سیاسی دعوؤں، اور مقامی کسانوں کے ...

مودی کو کرناٹک میں بی جے پی کی "نقصان دہ وراثت" کی تحقیقات کرنی چاہئیں: سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے حالیہ دنوں میں کانگریس حکومت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریکارڈ کی جانچ کریں۔ سدارمیا نے کہا کہ مودی کو کرناٹک میں بی جے پی کی "تباہ کن وراثت" کی ...

ہمارا ماڈل ملک بھر کے لیے مثال بن رہا ہے، بی جے پی بھی اپنا رہی ہے: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کیے گئے ’غیر حقیقی وعدوں‘ پر تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ شیوکمار نے کہا کہ ’’ہماری عوامی فلاحی اسکیمیں ملک کے لیے ترقی کا نمونہ بن رہی ہیں اور ان کی کامیابی پورے ملک میں ...