کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کے بعد سونے کی قیمت میں ۴؍ ہزار روپے کی گراوٹ

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 12:01 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 25/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) بجٹ میں سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کا اعلان کرنے کے بعد سونے کی قیمت میں ۴؍ ہزار روپے اور چاندی کی قیمت میں ۳۶۰۰؍ روپےکی گراوٹ درج کی گئی ہے۔مرکزی حکومت نے بجٹ میں سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی ۱۵؍فیصد سے کم کر کے ۶؍ فیصد کر نے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے لازمی طور پر قیمتوں میں کمی آنی تھی لیکن وہ ۴؍ ہزار روپے تک ہو گی اس کا اندازہ شاید جوہریوںکو بھی نہیں ہو گا۔  بجٹ کے اگلے دن یعنی ۲۴؍ جولائی کو سونے کی قیمت ۶۹؍ ہزار ۱۵۱؍ روپے فی تولہ پر ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ۴؍ ہزار روپے اور بدھ کو ۴؍ سو روپے سے زائد کی گراوٹ آئی ہے۔ اسی طرح ۲۳؍ جولائی کو چاندی کی قیمت میں بھی ۳۶؍سو روپے کی گراوٹ آئی تھی  جبکہ بدھ کو مزید ۵۷؍ روپے کی گراوٹ آئی  اور اب چاندی کی قیمت ۸۴؍ ہزار ۸۶۲؍ روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے ۔ 

 اس بارے میں مارکیٹ کے ماہرین میں سے ایک اجے کیڈیا  نے کہا کہ بجٹ میں جو اعلان کیا گیا ہے  اس کی وجہ سے قیمت  بلاشبہ کم ہو گئی لیکن کسٹم  ڈیوٹی کو ’ایڈجسٹ ‘ کرنے کے بعد  اگلے کچھ ہفتوں میں سونے کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سونے اور چاندی میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے لیکن اسے ڈیوٹی ایڈجسٹمنٹ ہی کہا جا سکتا ہے۔ کچھ دن  یہ گراوٹ دیکھی جائے گی لیکن اس کے بعد سونا  اور چاندی دونوں سنبھالا لیں گے ۔کیڈیا کے مطابق امریکی انتخابات اور عالمی کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی نہیں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...