اڈپی کے سرکاری کوارٹرس میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2024, 5:44 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی ، 30 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر میں واقع سرکاری ملازمین کے کوارٹرس میں سلسلہ وار چوری کی وارداتوں سے عوام حیران ہوگئے ہیں ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے سٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے مشن کمپاونڈ علاقے میں موجود  6 سرکاری کوارٹرس کو نشانہ بنایا اور دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے وارداتیں انجام دیں ۔ ابھی صرف ایک گھر سے  120 گرام سونے کے زیورات اور 20 ہزار روپے نقد چوری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بقیہ گھروں سے چرائے گئے مال و اسباب اور مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔
    
تعجب خیز بات یہ ہے کہ چوری کی وارداتیں ٹاون پولیس اسٹیشن کے صرف چند میٹرس کی دوری پر انجام دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ ان سرکاری کوارٹرس کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہیں کیے گئے ہیں اور سیکیوریٹی گارڈس کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے ۔ 
    
ایڈیشنل ایس پی کرائم پی اے ہیگڈے، ڈی وائی ایس پی پربھو، ٹاون انسپکٹر، سی ایم سی صدر پربھاکر پجاری اور دیگر ذمہ داران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ 
    
پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے کارکلا میں المناک سڑک حادثہ؛ بائک اور لاری کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ضلع کے کارکلا میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک بائک، جس پر پانچ لوگ سوار تھے، منی لاری کی ٹکر کی زد میں آگئی۔ حادثہ پیر کی دوپہر کو کارکلا-دھرمستھلا ہائی وے پر ہوسمارو پاجی گڈے کے قریب پیش آیا۔

بھٹکل انجمن کالج طلبہ سے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا سید بلال حسنی ندوی کا خطاب

انجمن پی یو کالج بھٹکل میں دینی تعلیم کو تعلیمی نصاب کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر ماہ علماء کرام کو مدعو کرنا ایک اہم قدم ہے تاکہ طلبہ کو نہ صرف دینی معلومات حاصل ہوں بلکہ ان کے دلوں میں اسلام کی محبت اور جذبہ ایمانی بھی پیدا ہو۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کے اخلاق و ...

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا نے عوامی رابطے کے دوران وصول کیں 400 درخواستیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ کے   کٹگار کوپّا علاقے میں عوامی رابطے کا پروگرام بنایا اور لوگوں سے ان کے احوال جاننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مختلف مسائل کے تعلق سے عوام کی طرف سے دی جانے والی 400 سے زائد درخواستیں وصول کیں ۔  

بھٹکل میں ینگ اسٹار کے زیر اہتمام میڈیکل چیک اپ کیمپ؛ سرینواس اسپتال کے ماہرین کی مفت خدمات، پانچ سو سے زائد افراد نے کیا استفادہ

 مینگلور کے قریب سورتکل میں واقع سرینواس اسپتال کے تعاون سے بھٹکل محی الدین اسٹریٹ (مدینہ کالونی) کے نوجوانوں پر مشتمل ینگ اسٹار ویلفیئر آرگنائزیشن نے اتوار کو جامعہ آباد روڈ پر واقع آفرین ہال میں مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے اپنی صحت کی ...