اُڈپی : پٹرول پمپ کے قریب اسکوٹر میں لگی آگ ، ٹل گیا بڑا حادثہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2024, 11:50 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی، 19 /اکتوبر (ایس او نیوز )  اُڈپی شہر کے چٹپاڈی علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے قریب ایک دو پہیہ گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اسکوٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ البتہ پٹرول پمپ پر موجود عملے اور مقامی لوگوں کی مداخلت سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ورنہ بہت بڑا سانحہ پیش آنے کا خدشہ تھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اسکوٹر کے مالک نے پٹرول پمپ سے ایک بوتل میں پٹرول خریدا تھا اور اسے اسکوٹر کی سیٹ کے نیچے موجود اسٹوریج میں محفوظ کر لیا تھا۔ جب اُس  نے اسکوٹر کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو انجن کی چنگاری نے پٹرول کو بھڑکا دیا، جس سے اسکوٹر میں آگ لگ گئی۔

یہ واقعہ چونکہ  پٹرول پمپ کے قریب ہی  پیش آیا ، جہاں کئی گاڑیاں، بشمول بسیں بھی پارک تھیں، جب اسکوٹر آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا، تو  پٹرول پمپ کے عملے اور مقامی لوگوں کی فوری کارروائی نے بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ بتایاگیا ہے کہ  پٹرول  پمپ پر موجود  عملے نے  آگ پھیلنے سے پہلے ہی آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کرتے ہوئے شعلوں کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھٹکل  میں مویشیوں کی چوری پر قومی سماجی  ادارہ تنظیم نے پولیس  سے کیا فوری کارروائی کا مطالبہ 

 جالی ٹاؤن میونسپل حدود سمیت  بھٹکل کےدیگر علاقوں میں مویشیوں کی بڑھتی ہوئی چوری کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے  پولس پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرے اور انہیں  فوری گرفتار کرے۔

انجمن ترقی اردو و عربی دکشن کنڑا و اڈپی کی جانب سے انٹر اسکول اردو مباحثہ ٹرافی و تقریب تقسیم انعامات

اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے وقف انجمن ترقی اردو و عربی دکشن کنڑا و اڈپی کی جانب سے، 20 اکتوبر 2024: دکشن کنڑ اور اُڈپی اضلاع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کے  مابین  بدریا کالج کیمپس میں ایک مباحثہ ہ کا انعقاد کیا گیا۔  جس   میں  بدریہ صد سالہ سال (1924–2024)  کی تقریب بھی ...

بھٹکل سنتے مارکٹ میں میونسپالٹی کے سخت اقدامات؛ سڑک کنارے کاروبار پر پابندی، ٹریفک میں بہتری

تعلقہ کے اسپتال روڈ پر ہر اتوار کو لگنے والے سنتے مارکٹ یا ہفتہ وار سنڈے مارکٹ کی وجہ سے پوری سڑک بند ہو جاتی تھی۔ مارکٹ کے باہر سڑک کنارے بیٹھ کر سامان بیچنے والوں کی وجہ سے عوام کا بڑا ہجوم سڑک پر جمع ہو جاتا تھا، جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک نظام بری طرح متاثر ...