اُڈپی میں چار لوگوں کے قتل کا معاملہ: ملزم کو جائے وقوع پر لانے کے دوران ہنگامہ؛ پولس نے کیا لاٹھی چارج؛ اُس نے 15 منٹ لیے، ہمیں 30 سیکنڈ دیں' ؛ مقامی لوگوں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th November 2023, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی، 16 نومبر(ایس او نیوز)  ملپے پولس تھانہ حدود کے نیجار میں  ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کے بہیما نہ قتل کے الزام میں گرفتار پروین چوگلے کو جب جائے واردات پر تفتیش کے لئے لایا گیا تو  مشتعل ہجوم نے  سخت احتجاج کرتے ہوئے پولس سے مطالبہ کیا کہ   اُس نے پندرہ منٹ میں چار لوگوں کا قتل کیا تھا  30 سکینڈ کے لئے ملزم کو ہمارے حوالے  کیا جائے۔

گرفتار پروین چوگلے کو  جمعرات کے روز نیجار کے تروپتی لے آؤٹ لے جایا گیا جہاں اس نے حسینہ (46) اور اس کے تین بچوں آئناز (21)، افنان (23) اور عاصم (12) کو وحشیانہ انداز میں  قتل کردیا تھا۔  جائے وقوع پر معائنہ کے لیے  لے جانے کےدوران سینکڑوں  لوگ   پولس کی کاروائی دیکھنے کے لئے جمع تھے۔جیسے ہی پولس کی کاروائی  ختم ہوئی  اور   پولس ملزم کو  واپس لے جانے کے لئے آگے بڑھی تو  جمع بھیڑ  اچانک احتجاج  پر اُترآئی  اور مطالبہ کیا کہ پروین کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ اس دوران  احتجاجی  سڑک پر ہی بیٹھ گئے اور اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ہجوم  کی طرف سے ہی   انصاف  کیا جائے گا۔

تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرکے عوام کو منتشر کردیا اور  اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے  ملزم کو بحفاظت اپنے ساتھ لے گئی۔ اس موقع پر مشتعل ہجوم نے مطالبہ کیا کہ ایس پی اور ڈی سی کو  فوری طور پر موقع پر بلایا جائے، لیکن  ملپے  پولس انسپکٹر گروناتھ ہاڈومانی اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے صورتحال کو قابو میں کیا اور قائدین سے امن برقرار رکھنے اور احتجاج واپس لینے کی درخواست کی۔

دریں اثنا، اُڈپی کے ایس پی ڈاکٹر ارون کمار نے ایک پریس بیان میں کہا، کہ   جائے واردات پر ملزم کو معائنے  کے لئے لے جانے  کے دوران  مقتولوں کے دوست احباب نے  پولس کی سواریوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی، لیکن پولس نے  لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کردیا اور ملزم کو  اپنے  ساتھ  واپس لے گئی۔ حالات اب پرامن ہے ۔ ہم کمیونٹی لیڈران  سے  بات چیت کریں گے اور اُن سے درخواست کریں گے کہ حالات کو پُرامن بنائے رکھیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سرکاری اسپتال میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ

بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل، تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن اور کریاشیل گیلیرا سنگھا کے اشتراک سے اتوار کے دن سرکاری اسپتال میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں  کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹروں نے 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا ۔ 

بھٹکل میں ساحل یوتھ اسوسی ایشن نستار کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لیول فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ؛ مغرب کے بعد میچس ہوں گے دلچسپ

  بھٹکل   آئس فیکٹری کے قریب  واقع مدینہ گراونڈ میں منعقدہ  ساحل یوتھ اسوسی ایشن کے زیراہتمام فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ  نستار ٹرافی 2024 کے دوسرے دن آج مغرب اذان سے پہلے تک 12 لیگ مقابلے ہوچکے ہیں،جبکہ چار مزید لیگ میچس کے بعد کوارٹر فائنل  شروع ہونے والے ہیں۔

قائد قوم و افتخار قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کے انتقال پر مختلف ممالک اور شہروں میں تعزیتی اجلاس اور تعزیتی قرار دادیں

قائدِ  قوم و افتخارِ  قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل  الرحمان عرف سی اے خلیل صاحب جو جمعرات صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر ساحل آن لائن کو مختلف ممالک اور شہروں کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں، اسپورٹس سینٹروں ، یہاں تک کہ بعض ان کے قریبی دوست احباب کی طرف سے  بھی ...

بھٹکل : ماہی گیروں کے لئے ریلیف فنڈ کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپئے - 'مچھلی میلہ' پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی کے شیوکمار نے کیا ماہی گیروں کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان

عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف ریسارٹ میں منعقدہ مچھلی میلہ 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اعلان کیا کہ مصائب کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کی راحت رسانی کے لئے جو 'ڈسٹریس ریلیف فنڈ' ہے اس میں معاوضہ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر اب 10 دس ...