اڈپی : ٹرین میں سفر کے دوران چرائے گئے 63 لاکھ روپے مالیت کے زیورات !

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2024, 2:29 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی ، 18 / نومبر (ایس او نیوز) ممبئی سے سی ایس ٹی - منگلورو ایکسپریس سے سفر کرنے والے ایک مسافر کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق سفر کے دوران اس کے سوٹ کیس سے 63 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرائے گئے ہیں ۔
    
اویناش نامی مسافر کے مطابق اس نے 15 نومبر کو اپنی فیمیلی کے ساتھ ممبئی وی ٹی سے ٹرین نمبر 12133 پر سفر کیا تھا ۔ اس وقت اس نے کپڑوں اور قریباً 63 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات سے بھرے ہوئے اپنے چار سوٹ کیس سیٹوں کے نیچے رکھے تھے اور زیپر لاک بھی لگایا تھا ۔ 16 نومبر کو وہ لوگ اندرالی ریلوے اسٹیشن پر اترے ۔ اور جب گھر پہنچنے کے بعد شام کو سوٹ کیس کھولے تو دو سوٹ کیسوں میں سے سونے زیورات غائب تھے ۔ 
    
سمجھا جاتا ہے کہ سوٹ کیس سے زیورات چرانے کی واردات پنویل اور کنکاولی اسٹیشنوں کے درمیان کسی جگہ پیش آئی ہوگی ۔ 
    
اویناس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے منی پال پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : نیتراوتی جزیرے کے پاس اسکوبا ڈائیونگ شروع - نئی کمپنیوں کو ملا ٹینڈر  

بھٹکل سے ذرا دوری پر واقع نیتراوتی جزیرے کے پاس سیاحوں کی دلکشی کا سبب بننے والی اسکوبا ڈائیونگ کی سہولت  تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد اب دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کے لئے پرانی کمپنی 'نیترانی ایڈوینچرز' کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے چھ نئی کمپنیوں کو ٹینڈر دیا گیا ہے ۔

بھٹکل : عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور میں منعقد ہوگا 'متسیا میلہ' - وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ ہونگے شریک

عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف میدان میں 21 نومبر سے 23 نومبر تک 'متسیا میلہ' (مچھلیوں کا میلہ) منعقد ہوگا جس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سدا رامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار سمیت کئی کابینی وزراء شرکت کریں گے ۔

پتور میں مزدور کی لاش گھر کے باہر چھوڑنے کا معاملہ : دلت تنظیموں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

مزدوری کے لئے جانے والا شخص فوت ہونے کے بعد اس کی لاش ایک پک اپ ٹرک میں لاد کر اس کے گھر کے باہر چھوڑنے کے معاملے میں مقامی عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی جس کے بعد پولیس کے پاس شکایت درج کی گئی اور دلت تنظیموں نے اس معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

بھٹکل: عائشہ فکردے اور عبدالنافع کو شانِ نونہال کا گولڈ میڈل؛ سالانہ تقریب میں گیارہ طالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ حفظِ قرآن مکمل کرنے پر خصوصی اعزاز

بھٹکل کے معروف نونہال سینٹرل اسکول کے سالانہ جلسہ میں سال 2022-23 کی ہونہار طالبہ عائشہ بنت امتیاز حسین فکردے اور سال 2023-24 میں اپنے بہترین ٹیلنٹ کا مظاہرہ پیش کرنے پر عبدالنافع ابن عبداللہ خطّال کو شانِ نونہال کے گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال اُس طالب علم کو دیا ...

انتخابی مہم کا آخری دن، بدھ کو مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں پولنگ

مہاراشٹر میں ایک مرحلے کی پولنگ، جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کی پولنگ، اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات اور دیگر ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم آج یعنی پیر کی شام 5 بجے ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد 20 نومبر بدھ کو تمام انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں ...

مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کانگریس کا حملہ، خواتین مزدوروں کی بدتر حالت کا الزام

کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سیکریٹری برائے مواصلات، جے رام رمیش نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اعداد و شمار کے ساتھ اس قدر چھیڑ چھاڑ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کی شرح (LFPR) کو 27 ...