دبئی میں پرواسی ناخدا شیرور کے زیر اہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد
دبئی :4؍مارچ؍ (ایس اؤ نیوز )دبئی کے راشیدیہ پارک میں3مارچ بروز اتوار کوپرواسی ناخدا شیرورکے زیراہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں بالخصوص شیرور کی ناخدا برادری کے150سے زائد لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
قرآن مجید کی تلاوت سے تقریب کی شروعات ہوئی۔عصر تک مندوبین کی رجسٹریشن ہوئی ۔عصر سے مغرب تک بچوں، عورتوں اور مردو ں کے لئے الگ الگ گروپ کی شکل میں کھیل مقابلے ہوئے۔ بعد مغرب مولانا جاوید ندوی نے صدارتی کلمات پیش کرتےہوئے اجتماعیت کےفائدے،اجتماعی نظم اور خدمت خلق پر افراد کو توجہ دینے اور اسکے لئے منصوبہ بند کام کرنےکی ہدایت دی۔ اسی طرح اجتماعیت سے مستقبل میں ہونے والے فائدے گنائے۔ مولانا نے رمضان المبارک کی آمد سعید کی مناسبت سےبھی استقبال رمضان پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے آخر میں اقتدار عالم الجی نے پرواسی ناخدا شیرور کمیٹی کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔تقریب کے کنونیر انور عرفات نے شکریہ کلمات اداکئے تو یاسین مکالے صاحب کی دعا پر تقریب اختتام کو پہنچی ۔تقریب کی نظامت نور اسلام ھونگے نے بحسن وخوبی انجام دی۔ بعد عشاء ،عشائیہ کا انتظام تھا۔ تقریب میں 150سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ کھیل مقابلوں میں حصہ لینے والوں اور لکی ڈرا کے انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ یاسین مکڑے ، انور عرفات، شاہدکرڑی اور یاسیر بکبا نے منتظمین تھے۔ اعجاز شمس ،مخدوم بومبا اور انور عرفات نے رجسٹریشن کی ذمہ داری سنبھالی۔ کھیلوں کی نگرانی اشفاق کاوا، انور عرفات ، مختار مکڑے نے کی۔
اپنے ملک سے باہر خلیجی ملک کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ناخدا براداری کے بزرگ، رشتہ دار، مرد وخواتین نے ناخدا ملن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے دور دراز کا فاصلہ طئےکرتےہوئے وقت پرپہنچے۔ ان کی خاطر تواضع اور عشائیہ کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔ اس عجیب مسرت بھرے ماحول میں ہرایک نے قوم کی ترقی اور اتحاد پر زور دیتےہوئے آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی توقع ظاہر کی۔ اسی طرح بزرگوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئےصلاح دی کہ برادری کو متحد رکھنےکےسلسلےمیں بہتر قدم اٹھائیں اور نوجوانوں کے لئے سہولیات فراہم کرتےہوئے روزگار کی طرف توجہ دینے کہا۔ناخدا ملن اتنظامیہ کمیٹی نے آخر میں ملن میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔