طوفان یاگی: میانمار میں سیلاب سے 74 ہلاکتیں، 89 لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2024, 7:20 PM | عالمی خبریں |

منیلا، 15/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔

رواں سال ایشیا سے ٹکرانے والے سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خراب موسم نے ویتنام اور تھائی لینڈ میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دریاؤں میں طغیانی سے دونوں ممالک کے شہر زیر آب آ گئے ہیں۔ میانمار میں سیلاب کا آغاز گزشتہ پیر سے ہوا تھا اور جمعے کی صبح تک کم از کم۱۹؍ افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ میانمار فروری ۲۰۲۱ء میں فوجی بغاوت کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور تشدد نے غریب ملک کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں نے دارالحکومت نیپیڈو کے ساتھ منڈلے، میگ وے اور باگو کے علاقوں کے علاوہ مشرقی اور جنوبی شان ریاستوں، مون، کایاہ اور کین ریاستوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

او سی ایچ اے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ وسطی میانمار اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں شان پہاڑیوں سے بہت سے نالے بہہ رہے ہیں۔ مزید ہلاکتوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، لیکن تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے اور فون اور انٹرنیٹ لائنوں کے بند ہونے کی وجہ سے معلومات جمع کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

سرکاری میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ سیلاب سے پانچ ڈیم، چار پگوڈا اور۶۵؍ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ میانمار کی۵۵؍ ملین آبادی میں سے تقریبا ایک تہائی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے لیکن ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی جیسے بہت سے امدادی ادارے رسائی کی پابندیوں اور سیکوریٹی خطرات کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں کام نہیں کر سکتے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ہزاروں بے گھر، چین کے لیے خطرہ

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کم از کم دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ قومی آفت خطرے کی نگرانی اور انتظامی کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، جنوبی فلپائن کے جیمبوآنگا جزیرہ نما میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ مسلم ...

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...