جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2024, 7:12 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو، 11/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق، اس سال کا 13واں طوفان 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک، طوفان کا مرکزی دباؤ 990 ہیکٹوپاسکلز تھا اور ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 میٹر فی سیکنڈ تھی۔ جے ایم اے نے بتایا کہ طوفان کا تیز ہوا کا علاقہ، جہاں ہوا کی رفتار کم از کم 15 میٹر فی سیکنڈ ہے، مرکز سے 220 کلومیٹر کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے۔

موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث ہفتہ اور اتوار کے دوران متاثرہ علاقوں میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور اونچی لہریں آ سکتی ہیں۔ مقامی رہائشیوں اور وزیٹرز سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ طوفان 2018 میں بھی آیا تھا اور اس وقت چین اور ویتنام میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی۔ طوفان بیبنکا 9 اگست 2018 کو چین کے سمندر کے اوپر ایک ٹراپیکل ڈپریشن سے پیدا ہوا تھا اور بعد اس نے کئی ممالک میں اپنی شدت کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

طوفان یاگی: میانمار میں سیلاب سے 74 ہلاکتیں، 89 لاپتہ

 میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ہزاروں بے گھر، چین کے لیے خطرہ

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کم از کم دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ قومی آفت خطرے کی نگرانی اور انتظامی کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، جنوبی فلپائن کے جیمبوآنگا جزیرہ نما میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ مسلم ...

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔